🗓️
بیجنگ( سچ خبریں) مریخ پر زندگی اور پانی کی تلاش کے لیے چین کے خلائی مشن نے مریخ کی سطح پر اترنے میں کامیابی حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔اس کامیابی سے چین امریکا کے بعد دوسرا ملک بن گیا ہے جس کا مشن مریخ کی سطح پر اترا ہے۔
15 مئی کو تیان وین 1 مشن کا روور مریخ کے ایک وسیع و عریض میدان یوٹوپیا پلانیٹا پر اترا۔یہ روور مریخ کی سطح پر اترنے کے لیے 14 مئی کی شام کو آربٹر سے الگ ہوا جبکہ 3 گھنٹے بعد لیننگ موڈیول آربٹر سے الگ ہوکر مریخ کے ماحول میں داخل ہوا۔
یہ لینڈر روور کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کررہا ہے۔سولر پاور روور زورونگ جہاں اترا ہے وہاں کا سروے کرے گا۔زورونگ میں 6 سائنسی آلات موجود ہیں جن میں ایک ہائی ریزولوشن ٹوپوگرافی کیمرا بھی شامل ہے۔
یہ روور مریخ کی سطح اور ماحول کی تحقیق کرے گا اور سرخ سیارے میں قدیم زندگی، سطح کے نیچے پانی اور برف کے آثار تلاش کرنے کی کوشش بھی کرے گا۔خیال رہے کہ چین نے جولائی 2020 میں اپنے مشن کو مریخ پر روانہ کیا تھا اور لگ بھگ 7 ماہ بعد وہ سرخ سیارے کے مدار میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا۔
5 ٹن کا تیان وین 1 مارس آربٹر، ایک لینڈر، سولر پاور روور پر مشتمل ہے۔اس کا آربٹر مریخ کے مدار سے اس کا تجزیہ ہائی ریزولوشن کیمرے، ایک اسپیکٹرو میٹر، میگنٹومیٹر اور آئس میپنگ راڈار انسٹرومنٹ کی مدد سے کرے گا۔آربٹر لینڈ کرنے والے روور سے بھی رابطے میں رہے گا جو اپنی طرز کی ایک متاثر کن کامیابی ہے۔چین 2022 میں ایک خلائی اسٹیشن کو عملے کے ساتھ تعمیر کرنا چاہتا ہے اور بتدریج چاند پر ایک انسان کو بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہیں؟ پی ٹی آئی کے وکیل کی زبانی
🗓️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران
جولائی
عمران خان کبھی بھی کسی خفیہ معاہدے یا مفاہمت پر آمادہ نہیں ہوں گے ، بیرسٹرگوہر
🗓️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا
مئی
ایران عرب اور اسلامی امت کا اصل حصہ ہے: اسماعیل رضوان
🗓️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: اسماعیل رضوان نے ایک انٹرویو میں امریکہ اور صیہونی حکومت
مارچ
مقبوضہ کشمیر میں کشتی الٹنے سے 4 افراد ہلاک، 19 لاپتا
🗓️ 16 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں دریا میں کشتی الٹنے سے 4
اپریل
بائیڈن اور ہیرس کو امریکی ڈاکٹروں کا خط
🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: اس ملک کے صدر جو بائیڈن اور کملا ہیرس کو
جولائی
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، پینٹاگون نے اہم دعویٰ کردیا
🗓️ 9 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) پینٹاگون نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے
جون
صہیونی فوج کی گھات میں حزب اللہ کی جنگ کا برقرار ڈھانچہ
🗓️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصی طوفان کے دوران غزہ کی پٹی کی حمایت کے میدان
اکتوبر
یحییٰ سنوار کی جدوجہد کی نئی تفصیلات پہلی بار سامنے آ ئی
🗓️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: گزشتہ روز نشر ہونے والے اپنے پروگرام "شاہد علی العصر”
جنوری