?️
بیجنگ(سچ خبریں) چین نے حال ہی میں خلائی مشن شِن زھو- 12 کے بعد اب ایک نیا ریلے سیٹلائٹ لانچ کر دیا ہے چین اب دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے جس کے پاس اپنا ریلے سیٹلائٹ سسٹم ہے، جو عالمی سطح کی کورِنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین نے جنوب مغربی صوبے سیچھوآن میں شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے منگل کی رات 11 بج کر 53 منٹ (بیجنگ وقت) پر نیا ریلے سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دیا ہے۔
تیان لیان آئی 05 سیٹلائٹ کو لانگ مارچ 3 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے مدار میں بھیجا گیا ہے، یہ لانگ مارچ راکٹ سلسلے کا 378 واں مشن ہے۔چین اب دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے جس کے پاس اپنا ریلے سیٹلائٹ سسٹم ہے، جو عالمی سطح کی کورِنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 17 جون کو چینی اسپیس اسٹیشن کی تعمیر کے لیے 3 چینی خلا بازوں کو ملکی تاریخ کے طویل اور مشکل ترین مشن پر خلائی اسٹیشن بھیجا تھا، یہ عملہ شِن زھو- 12 نامی خلائی جہاز کے ذریعے کامیابی سے نئے چینی خلائی اسٹیشن کے کور ماڈیول پر پہنچ گیا تھا۔
ان خلا بازوں میں 56 سالہ نائی ہیشنگ، 54 سالہ لیو بومنگ اور 45 سالہ تانگ ہونگ بو شامل تھے، یہ خلا باز 3 ماہ تک ’ٹیانہے‘ کے رہائشی کوارٹر میں قیام کریں گے، اور وہیں اپنے قیام کے دوران تجربات اور مرمت جیسے کام کے ساتھ ہی اگلے برس شروع ہونے والے 2 مزید ماڈیول کے لیے اسٹیشن تیار کریں گے۔
چین کا منصوبہ ہے کہ اپنے خلائی اسٹیشن کی تعمیر کو 2022 تک مکمل کر دے، اس سلسلے میں 11 مشنز بھیجنے کی منصوبہ بندی کی جا چکی ہے، اور شن زھو 12 ان میں سے تیسرا انسان بردار مشن تھا۔
مشہور خبریں۔
ہم اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی مذمت اور فلسطین کی حمایت کرتے ہیں: کویت
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:کویتی وزیر خارجہ شیخ سالم عبداللہ الجابر الصباح نے آج اتوار
فروری
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جاری، 737 پوائنٹس کا اضافہ
?️ 6 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای-100
نومبر
کیا ٹرمپ کو جیل ہو سکتی ہے؟
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے اس ملک کے سابق صدر ٹرمپ کی
اپریل
شلپا اور راج کندرا کے درمیان 12 سال پہلاوعدہ
?️ 22 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور اداکار راج کندرا کے
نومبر
ترکی کا شنگھائی تنظیم میں رکنیت کا مطالبہ
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:ترک صدر نے اپنے ملک کے جنوب میں جوہری بجلی گھر
ستمبر
صیہونی حکومت کو حزب اللہ کے ڈرون سے اربوں ڈالر کا نقصان
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ اس
نومبر
اسلووینیا کایوروویژن 2025 میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی کا مطالبہ
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:اسلووینیا کی حکومت نے باضابطہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ
دسمبر
کرم: مندوری میں قبائلیوں کا دھرنا 16ویں روز بھی جاری، ٹل تا پاراچنار شاہراہ آج بھی بند
?️ 11 جنوری 2025کرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے لوئرکرم مندوری
جنوری