کرم: مندوری میں قبائلیوں کا دھرنا 16ویں روز بھی جاری، ٹل تا پاراچنار شاہراہ آج بھی بند

?️

کرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے لوئرکرم مندوری میں وتیزئی قبیلے کا آج 16ویں روز بھی دھرنا جاری ہے جس کے باعث ٹل میں موجود قافلہ تاحال روانہ نہ ہوسکا جبکہ پاراچنار- ٹل شاہراہ بھی تاحال ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ راستے کلیئر ہوتے ہی قافلےکوپاراچنار روانہ کر دیا جائےگا، احتجاج کے باعث ٹل، پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت تری منگل، غوزگڑھی، بوشہرہ کی سڑکیں بدستور بند ہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ مطالبات حل ہونے تک دھرنا جاری رہے گا، مطالبات میں بگن کو آفت زدہ قرار دینا اور نقصانات کا ازالہ کرنا شامل ہے۔

دھرنے کے باعث ٹل میں موجود اشیائے خورونوش کا قافلہ تاحال روانہ نہیں ہوسکا، انتظامیہ اور دھرنا شرکا میں مذاکرات دوبارہ متوقع ہیں جن کےکامیاب ہونے کی صورت میں اپر کرم کے لیے غذائی اجناس کا قافلہ روانہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کرم کےعوام کی مشکلات دور کرنے کے لیے سامان کے کم از کم 500 ٹرک درکار ہیں۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید میر حسن جان کے مطابق میڈیکل اسٹورز میں ادویات ختم ہو چکی ہیں اور عوام نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کا رخ کرلیا ہے۔

دوسری طرف پولیس نے کہا ہے کہ شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں پولیس، ایف سی پر حملے اور گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود، ایف سی اور پولیس کے 2 اہلکار اور 3 راہ گیر زخمی ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد بگن کے علاقے میں مزید نفری طلب کرکے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بگن چار خیل کے علاقے میں 21 نومبر کو مسافروں کے قافلے پر فائرنگ میں 50 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بعد کرم ایجنسی کے علاقے اپر کرم، بگن اور پاراچنار میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے، اس دوران فریقین کے مابین مسلح تصادم میں کئی درجن افراد جاں بحق ہوئے۔

دو روز قبل ہی خیبر پختونخوا کی حکومت اور مقامی قبائلی عمائدین کی کوششوں سے فریقین میں امن معاہدہ ہوا تھا، جس کے بعد آج صبح صوبائی حکومت نے 75 ٹرکوں میں امدادی سامان کرم کے لیے روانہ کیا تھا، ڈپٹی کمشنر اسی امدادی سامان کے قافلے کے لیے سڑکیں بحال کروانے گئے اور خود فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔

مشہور خبریں۔

ایمازون کمپنی پر ایک ارب 28 کروڑ جرمانہ  عائد

?️ 10 دسمبر 2021روم (سچ خبریں)بین الاقوامی ای کامرس کمپنی  ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون  پر ایک

کیا امریکہ عالمی ادارہ صحت سے باہر نکلنے جا رہا ہے؟

?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے عالمی ادارہ صحت (WHO) سے نکلنے کی خبریں ایک

خلیج فارس” نام پانی پر نہیں بلکہ تاریخ کی یادداشت پر نقش ہے؛ تحریف توپ اور ٹینک سے زیادہ خطرناک کیوں ہے؟

?️ 2 مئی 2026سچ خبریں: پروفیسر یونیورسٹی آف ایسٹ لندن، نے ایرنا کے لیے ایک

صہیونی فوج کا غزہ کے اسپتالوں پر بمباری سلسلہ جاری

?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:قابض حکومت کے حکام کی جانب سے غزہ کے اسپتالوں پر

ہتک عزت کے مقدمے میں دفاع کا حق ختم کرنے کے خلاف عمران خان کی درخواست مسترد

?️ 29 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان

کبھی کھیلنے کیلئے 9 مئی مل جاتا ہے، اب شیخ مجیب سے متعلق عمران خان کی ٹوئٹ مل گئی، سابق صدر

?️ 1 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان تحریک

بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ: شہباز گل پر فرد جرم 20 جنوری کو عائد ہوگی

?️ 6 جنوری 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اداروں

ٹرمپ کے ممکنہ دورہ چین پر بیجنگ کا ردعمل

?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتایا ہے کہ وہ اپنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے