پی ٹی اے کا ٹک ٹاک سے بچوں کو دور رکھنے کیلئے اہم اقدامات کرنے کا اعلان

ٹک ٹاک نے اہم فیچر متعارف کرا دیا

?️

پشاور(سچ خبریں) پی ٹی اےنے اہم قدم اٹھاتے ہوئے  18 سال سے کم عمر بچوں کو ٹک ٹاک سے دور رکھنے کے لیے اقدامات شروع کردیے۔ ٹک ٹاک ایپ پر غیراخلاقی اورقابل اعتراض مواد کی روک تھام سے متعلق رپورٹ پشاور ہائی کورٹ پیش کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے ٹک ٹاک ایپ پر غیراخلاقی اورقابل اعتراض مواد کی روک تھام سے متعلق رپورٹ پشاور ہائی کورٹ پیش کردی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایپ پر غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے فوکل پرسن کی تعیناتی کے ساتھ ایک ایسا میکنزم ترتیب دیا جارہاہے جس سے 18 سال سے کم عمر بچے ٹک ٹاک ایپ تک رسائی حاصل نہ کرسکیں۔

چیف جسٹس قیصررشید خان اور جسٹس اعجاز انور پرمشتمل دورکنی بنچ نے ٹک ٹاک ایپ پرغیراخلاقی ویڈیوز کی روک تھام کے لئے نازش مظفر اور سارہ علی ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت شروع کی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد فاروق، پی ٹی اے وکیل جہانزیب محسود، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جواد ، ڈپٹی اٹارنی جنرل اصغر کنڈی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ڈائریکٹر ٹیکنیکل سے استفسار کیا کہ غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں؟۔ اس پر ڈائریکٹر ٹیکنیکل نے عدالت میں اپنی رپورٹ جمع کرائی، جس میں بتایا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پورے ملک میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی عائد کی گئی۔

ٹک ٹاک ایپ پر غیراخلاقی اور قابل اعتراض مواد کے تدارک کیلئے حکمت عملی بنائی جارہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر قابل اعتراض مواد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، کمپنی یومیہ بنیادوں پر لاکھوں کی تعداد میں غیر اخلاقی مواد کو ڈیلیٹ بھی کررہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں فوکل پرسن کو تعینات کیاجارہا ہے جو ریگولیٹر اور ایس ایم پلیٹ فارم اینڈ ریگولیشن کے ساتھ رابطے میں رہے گا تاکہ ایسے مواد کو بلاک کیاجاسکے۔ پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک کے بیشر صارفین کی تعداد 14 سے 18 سال ہے، اب ایسا میکنزم بنایا جارہا ہے، جس کے بعد کم عمر بچے ٹک ٹاک اکاؤنٹ نہیں کھول سکیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس پشاور ہائی کورٹ نے بھی ٹک ٹاک ایپلیکیشن پر پابندی عائد کی گئی تھی، جسے بعد میں ختم کردیا گیا تھا، جبکہ اب سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ٹک ٹاک ایپ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

آذربائیجان میں امریکی سفیر نے استعفیٰ کیوں دیا ؟

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: جمہوریہ آذربائیجان میں امریکی سفیر مارک لیبی نے باکو میں

اندازہ تھا مذاکرات کا اختیار کابل کے پاس نہیں۔ خواجہ آصف

?️ 28 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے

سعودی حکام کی آمریت ہرگز قبول نہیں:یمنی قبائل

?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے یمنی قبائل کو صنعا کی افواج کے مأرب

مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں 10,100 فلسطینیوں کی گرفتاری

?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے گذشتہ 7 اکتوبر سے قابض فوج کے

سینیٹ اجلاس میں بھی پیکا ترمیمی بل 2025 پیش، صحافیوں کا احتجاجاً واک آؤٹ

?️ 24 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ اجلاس

حماس اور حزب اللہ کے حکام نے بیروت میں ملاقات کی

?️ 26 فروری 2022سچ خبریں: حماس کے عرب اسلامی تعلقات کے سربراہ خلیل الحیات کی قیادت

ہمیں غزہ میں قتل عام کا حکم دیا گیا تھا: اسرائیلی فوجیوں کا اعتراف

?️ 27 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبارات "ہارٹز” نے ایک رپورٹ میں کئی اسرائیلی افسروں اور

دہشت گردی کے خلاف ایران اور پاکستان کا تبادلہ خیال

?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:     وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے پاکستانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے