🗓️
سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے پلیٹ فارم کو صارفین کے لیے آسان اور بہترین بنانے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔
تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ واٹس ایپ پر ایک ایسا منفرد فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس سے میسیجنگ ایپلی کیشن کا کانسیپٹ ہی تبدیل ہوجائے گا۔
جی ہاں، خبریں ہیں کہ واٹس ایپ کو فون نمبر کے بغیر یوزر نیم سے چلائے جانے کے فیچر کو جلد پیش کیے جانے کا امکان ہے اور اس کی آزمائش بھی شروع کردی گئی۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق اینڈرائیڈ موبائل صارفین کے بعد اب ویب ورژن واٹس ایپ کے صارفین کو بھی یوزر نیم بنانے کے فیچر تک رسائی دے دی گئی۔
فی الحال محدود ممالک کے محدود صارفین کو یوزر نیم بنانے کے فیچر تک رسائی دی گئی ہے اور اس کی کامیاب آزمائش کے بعد اسے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو کوئی بھی واٹس ایپ سے ان کے فون نمبر کے بجائے ان کے یوزر نیم سے تلاش کرکے ان سے رابطہ کر سکے گا۔
یعنی جس طرح کسی بھی فیس بک یا ٹوئٹر اکائونٹ پر یوزر نیم لکھ کر کسی بھی فرد کو تلاش کیا جا سکتا ہے، اسی طرح واٹس ایپ پر یوزر نیم سے ہی لوگوں کو تلاش کیا جا سکے گا۔
اگرچہ مذکورہ فیچر کو سیکیورٹی کے پیش نظر متعارف کرایا جا رہا ہے، تاہم یہ بعض صارفین کے لیے خطرہ بھی ثابت ہوسکتا ہے، کیوں کہ ہر کوئی انہیں ان کے نام سے تلاش کرکے ان سے رابطہ کر سکتا ہے۔
مذکورہ فیچر کے تحت صارف کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنے نام کے بجائے کسی بھی نام یا الفاظ سمیت اعداد سے اپنا یوزر نیم بنائے، ساتھ ہی صارفین کو بار بار یوزر نیم تبدیل کرنے کی آسانی بھی فراہم کی جائے گی۔
یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذکورہ فیچر کو کب تک پیش کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے آئندہ چند ماہ کے دوران پیش کردیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
دنیا میں ڈالر کی گراوٹ کی وجہ امریکہ
🗓️ 27 جون 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹ میں رکنیت کے امیدوار نے اس ملک کی پالیسیوں
جون
کیا صیہونی حکومت خانہ جنگی کی طرف جا رہی ہے؟
🗓️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:الجزیرہ نیٹ ورک نے مقبوضہ علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کی موجودہ
جولائی
غزہ جنگ کا فاتح کون ہے؟
🗓️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: 15 ماہ کے مسلسل حملوں اور بے مثال جرائم کے
جنوری
آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے اثرات: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 3 روپے 74 پیسے بڑھ گئی
🗓️ 13 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ
جولائی
عمران خان حریف جماعتوں کے ساتھ کثیرالجماعتی کانفرنس کیلئے تیار
🗓️ 22 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
مارچ
روس ڈون باس کی طرف بڑھ رہا ہے: زیلینسکی
🗓️ 19 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے آج جمعرات کو کہا
مئی
مزاحمتی تحریک کی سائٹوں کو بند کرنے کا امریکہ کا مقصد
🗓️ 28 جون 2021سچ خبریں:ایک لبنانی اسٹریٹجسٹ نے مزاحمتی تحریک کے محور سے تعلق رکھنے
جون
جرمنی میں حقوق نسواں؛اس ملک کی خواتین کیا کہتی ہیں؟
🗓️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ
مارچ