?️
سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کروارہی ہے، جس کے تحت صارفین اپنے نہ بھیجے گئے میسیجز باآسانی شناخت اور تلاش کرسکیں گے۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق اس فیچر کے بعد اگر کوئی صارف کسی چیٹ میں پیغام لکھ کر بھیجے بغیر اسے چھوڑ دے گا تو وہ چیٹ خود بخود ’ڈرافٹس‘ فلٹر میں شامل ہوجائے گی، اس طرح صارف کو دوبارہ چیٹ تلاش کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر صارفین کو صرف وہ چیٹس دکھائے گا، جن میں پیغامات ادھورے چھوڑے گئے ہوں۔
اس فیچر میں ہر ڈرافٹ چیٹ کو فہرست میں سبز رنگ کے ’ڈرافٹ‘ انڈیکیٹر سے نمایاں کیا جائے گا، جو وقت بچانے اور گفتگو کی روانی میں مددگار ثابت ہوگا۔
واٹس اپ کی اس نئی اپڈیٹ کے بعد چیٹ لسٹ فلٹر بار میں تبدیلی ہوجائے گی، جس میں ’ان ریڈ‘ اور ’آل‘ کے ساتھ اب ’ڈرافٹ‘ کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔
تاہم، صارفین اس فیچر کو باآسانی فعال یا غیر فعال بھی کرسکیں گے۔
تکنیکی ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر ایک سادہ مگر مؤثر اضافہ ہے، جو روزمرہ کی چیٹ میں سہولت پیدا کرے گا۔
فی الحال یہ سہولت اس وقت واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں آزمائشی مراحل میں ہے لیکن جلد ہی یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوجائے گی۔
مشہور خبریں۔
پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے پر مشاورت جاری
?️ 26 مارچ 2022لاہور ( سچ خبریں ) تحریک عدم اعتماد سے قبل پنجاب میں
مارچ
میٹا کا 5 بر اعظموں میں زیر سمندر کیبل بچھانے کے منصوبے کا اعلان
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: فیس بک اور انسٹا گرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے
فروری
نیتن یاہو کے ممکنہ سیاست بدر ہونے پر حماس کا رد عمل
?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:حماس کے ترجمان نے نیتن یاھو کے بغیر صیہونی حکومت میں
مئی
مقبوضہ علاقوں میں شروع سے آخر تک عدالتی اصلاحات
?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: جوڈیشل سلیکشن کمیٹی کے ڈھانچے میں تبدیلی کے متنازع منصوبے کی
اپریل
یوکرین کو لڑنے کے لیے اب کیا چاہیے؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:یوکرین کی فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ اس ملک کو
اگست
ہم نے ایران میں چابہار بندرگاہ کو فعال بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں: ہندوستان
?️ 4 اپریل 2022سچ خبریں: ہندوستان کے صدر نے اتوار کو اعلان کیا کہ ایران
اپریل
بنگلہ دیش کوصیہونیوں کے ساتھ خفیہ تعلقات مہنگے پڑ گئے
?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:بنگلہ دیشی امن فوجیوں کے ذریعہ صیہونیوں سے جاسوسی کے سازوسامان
فروری
نیتن یاہو ایک ناکام وزیراعظم ہے: صیہونی میڈیا
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ جنگ میں تل ابیب کی پالیسیوں کی ناکامی اور اس
جنوری