🗓️
سان فرانسسکو ( سچ خبریں) پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کی بلیو ٹک سے متعلق خبریں چل رہی تھیں جنہیں واٹس ایپ نے خود مسترد کر دیا ہے اور اس حوالے سے خبروں کو نادرست قرار دیا ہے اور صارفین کو جعلی خبروں سے متعلق خبردار کردیا ہے کہ واٹس ایپ تیسرے بلیو چیک پر کام نہیں کر رہا۔
واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی ٹویٹ میں واٹس ایپ کی بلیو ٹک سے متعلق خبروں کو مسترد کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ تیسرے بلیو ٹک پر کوئی کام نہیں کررہی۔ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اسکرین شاٹ معلوم کرنے کے لیے کسی تیسرے بلیو چیک پر کام نہیں کررہا اس حوالے سے خبریں درست نہیں۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ پر میسج چیٹ کے دوران بھیجاگیا پیغام جب سامنے والا شخص دیکھ لے تو دو بلیو ٹک واضح ہوتے ہیں۔علاوہ ازیں واٹس ایپ استعمال کرنے والی صارفین کو شکایت ہے کہ ان کا گوگل ڈرائیو بیک اپ پچھلے ایک ماہ سے کام نہیں کررہا۔اس سے متعلق ویب بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسی کئی شکایتیں موصول ہوئی ہیں اگر آپ کو بھی واٹس ایپ کے حوالے سے کسی ایسے مسئلے کا سامنا ہے تو اپنے فون کا ماڈل اور واٹس ایپ بِلڈ نمبر واضح کریں۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا دھرنوں سے متعلق بیان
🗓️ 25 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں کا دھڑن
مئی
انگلینڈ میں بے گھر سابق فوجیوں کی تعداد میں اضافہ
🗓️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:شائع شدہ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ 2022 اور 2023 کے درمیان
دسمبر
لبنان کی سرزمین میں گہرائی سےداخل ہونا پاگل پن ہے: صیہونی کمانڈر
🗓️ 9 جون 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے امکان نے ان دنوں صیہونی
جون
میرے اختیار میں ہو تو نور مقدم کے قاتل کو موت کی گھاٹ اتار دوں
🗓️ 31 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر
جولائی
کیا امریکہ اسرائیل کی مدد جاری رکھے گا؟
🗓️ 3 اگست 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو
اگست
چین اور فلپائن کے درمیان نئی کشیدگی
🗓️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:فلپائن کی حکومت نے دعویٰ کیا کہ چین نے بحیرہ جنوبی
ستمبر
سعودی عرب کے خلاف جنگ میں یمنیوں کی زبردست فتوحات
🗓️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے ایک تقریر میں
دسمبر
یوائےای حکام کی پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ بد سلوکی
🗓️ 23 جون 2021سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ (یو این ایچ سی آر) نے پاکستانی تارکین
جون