ناروے میں تیار کیا جانے والا دنیا کاپہلا الیکٹرک بحری جہاز

ناروے میں تیار کیا جانے والا دنیا کاپہلا الیکٹرک بحری جہاز

?️

اوسلو( سچ خبریں) ناروے کے سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا الیکٹرک بحری جہاز تیار کر لیا گیا یہ جہاز فضا کو زہر آلود ہونے سے بچانے کے لئے دنیا کا پہلا جہاز ہے۔ جہاز میں 103 کنٹینرز رکھنے کی گنجائش ہے اور یہ 13 کلوناٹ کی رفتار سےسفر کرے گا۔ سائنس دانوں کے مطابق جہاز کی تیاری میں 4 سال کا عرصہ لگا۔

زہریلے مادوں کے اخراج سے فضا کو زہرآلود ہونے سے بچانے کے لیے پہلا خودکار الیکٹرک بحری جہاز ناروے میں ‏تیار کیا گیا جو رواں سال کے آخر میں پہلے کارگو سفر پر روانہ ہوگا۔ناروے کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ صفر کاربن اخراج کے ساتھ یہ بحری جہاز ہوا کو کسی بھی طرح سے آلودہ نہیں ہونے دے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ ‏زہریلے کیمیات سلفر آکسائیڈ اور نائیٹروجن آکسائیڈ کے استعمال سے بھی محفوظ رکھے گا۔ناروے کی کمپنی نے یارا میرین ٹیکنالوجی کی مدد سے 2017 میں پہلے الیکٹرک شپ کی تیاری کا عمل شروع کیا ‏تھا جو 4 سال کی مدت میں تکمیل کو پہنچا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ جہاز بغیر عملے اور ایندھن کے خودکار طریقے سے چلے گا، ابتدائی طور پر کنیٹینر اور دیگر سامان کرینوں ‏اور انسانوں کی مدد سے لوڈ کیا جائے گا تاہم اگلے مرحلے میں انسانی عمل دخل ختم کر کے مشینوں کے ذریعے ‏تمام کام خودکار طریقے سے ہوگا۔

مشہور خبریں۔

تم سائے سے کھیلتے ہو، ہم خود سایہ ہیں؛ہیکر گروپ کی صہیونی ریاست کو وارننگ

?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:معروف ہیکر گروپ حنظلہ نے اسرائیلی فوج کے انٹیلیجنس ڈیپارٹمنٹ

اسرائیل منظم جرائم کے بھنور میں پھنس چکا ہے:عبرانی میڈیا

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی کثیر الاشاعت اخبار نے صہیونی معاشرے کے ڈھانچے میں منظم

مریم نواز سے اب کبھی ملاقات نہیں کروں گا، گورنر پنجاب

?️ 23 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مسلم

آئین کی بالادستی کے بغیر پارلیمنٹ سمیت کوئی ادارہ نہیں چل سکتا، بلاول بھٹو

?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

بھوک یمنیوں کے خلاف سعودی اتحاد کا ہتھیار ہے: صنعا

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:    یمن کی سپریم انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی

بھارتی وزیر دفاع ساکھ بچانےکیلئے بڑھکیں مار رہے ہیں۔ عطا تارڑ

?️ 16 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے

او آئی سی اجلاس افغانستان کی بقاء کے لئے بہت اہم ہے: وزیر خارجہ

?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ

درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ 12 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

?️ 5 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے