?️
نیویارک ( سچ خبریں) نئے آئی فون 13 کے حوالے سے ایسی دلچسپ افواہ پھیل رہی ہے کہ جو صارفین کے لئے شائد اہم خبر ہو آئی فون 13 اپنے مخصوص کویلکم X60 بیس بینڈ چپ کی بدولت زمین کے زیریں مدار میں گردش کرنے والے سیٹیلائٹس سے منسلک ہو سکتا ہے۔
اگر ایپل اپنی روایات کو برقرار رکھے تو اگلے چند ہفتوں میں ہمیں آئی فون کا نیا ماڈل ملے گا اور اب تک اس نئے فون کے حوالے سے جو بھی خبریں سامنے آئی ہیں، وہ بڑی مایوس کُن ہیں۔
دوسری جانب ایک تجزیہ کار اور ایپل کی اندرونی خبروں کی رپورٹنگ کرنے والے صحافی منگ چی کُوا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی فون 13 میں سیٹیلائٹ کنکٹیوِٹی ہوگی یعنی موبائل سگنلز نہ ہونے کے باوجود یہ فون میسیجز اور کالز کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔ویسے تو یہ سیٹیلائٹس ایلون مسک کی مشہور اسٹار لنک انٹرنیٹ سروس کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن یہی واحد ادارہ نہیں جو سیٹیلائٹ انٹرنیٹ میں کام کر رہا ہے۔
ہیوز نیٹ اور وَن ویب نے اسٹار لنک کا مقابلہ کرنے کے لیے قوتیں مجتمع کر لی ہیں اور امارسیٹ نے عالمی 5جی نیٹ ورک کا اعلان کیا ہے لیکن ایپل کے معاملے میں یہ گلوبل اسٹار ہو سکتا ہے جس کے بارے میں کویلکوم نے اعلان کیا تھا کہ اس کی آنے والی ایکس65 چپ گلوبل اسٹار کی بینڈ این53 ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرے گی۔
اگر یہ افواہ سچ ثابت ہوئی تو ایکس 60 میں فائیو جی بھی شامل ہوگا جو اس وقت مختلف ٹیکنالوجیز پر مبنی ہے جن میں انتہائی تیز لیکن محدود رینج کی ملی میٹر ویو اور زیادہ وسیع پیمانے پر پھیلی لیکن سُست سی بینڈ شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
نئی صہیونی کابینہ کے اقدامات کے نتائج کے بارے میں عرب پارلیمنٹ کا انتباہ
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے صیہونی حکومت کی نئی کابینہ کی طرف سے
جنوری
اسرائیل کی بگڑتی ہوئی معیشت
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:اکتوبر کے وسط میں شروع ہونے والی غزہ کی جنگ اب
نومبر
آئی ایم ایف آئندہ بجٹ میں عوام کیلئے ریلیف پر تاحال خاموش، محصولات بڑھانے پر زور
?️ 22 مئی 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے اب تک پاکستان
مئی
اسلام آباد میں تعلیمی اداروں پر تالے لگ گئے
?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد کے 400 سے زائد تعلیمی اداروں
نومبر
شام کی سلامتی میں کون خلل ڈال رہا ہے؟
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی ہے
جون
عوام کو تیل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر ریلیف ملنے کا امکان
?️ 13 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ
نومبر
متعدد انتخابات کا انعقاد اسرائیل کے لیےنا درست اور نقصان دہ ہے: ہرزوگ
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے صدر Yitzhak Herzog نے کل جمعرات کو
جولائی
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی
اپریل