میسنجر اور انسٹاگرام میں متعدد نئے فیچرز متعارف

میسنجر اور انسٹاگرام میں متعدد نئے فیچرز متعارف

🗓️

نیویارک(سچ خبریں) ویب سائٹ فیس بک کے مطابق  ایپس میسنجر اور انسٹاگرام میں متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے جا رہے ہیں، فیس بک کی جانب سے میسنجر اور انسٹاگرام میں 2 نئی چیٹ تھیمز کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنی میسجنگ ایپس میسنجر اور انسٹاگرام کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں۔ ان میں سے ایک فیچر انسٹاگرام میں کیا جانے والا نیا اضافہ ان باکس سین ہے۔اس میں ان باکس میں دیکھنے سے صارفین کو علم ہوجاتا ہے کہ حال ہی میں جن افراد کو انہوں نے ڈائریکٹ میسج کیا ہے، وہ پیغام کو دیکھ چکے ہیں۔

ایک اور کارآمد فیچر میسنجر میں متعارف کروایا گیا ہے اور فیس بک نے پرانی چیٹس کو آسانی سے ہائیڈ کرنے کے لیے سوائپ لیفٹ کا آپشن دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان ہائیڈ کی جانے والی چیٹس تک رسائی کے لیے مینیو میں آپشن دیا گیا ہے۔

فیس بک کی جانب سے اس وقت آڈیو فیچرز پر کافی کام کیا جارہا ہے اور اب میسنجر میں صارف وائس میمو دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔ اس کے لیے بٹن دبا کر رکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ مائیک آئیکون کو کلک کرکے یہ کام کیا جاسکتا ہے۔اسی طرح آئی او ایس میں صارفین فوٹوز اور ویڈیوز پر اپنی تصاویر اور کلپس کے ساتھ رپلائی بھی کرسکیں گے۔

فیس بک کی جانب سے میسنجر اور انسٹا گرام میں 2 نئی چیٹ تھیمز کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے، جن میں سے ایک اسٹار وارز کے مداحوں کے لیے جبکہ دوسری نیٹ فلکس کے ایک شو سے متعلق ہے۔دونوں میں لائٹ اور ڈارک تھیمز کا آپشن بھی موجود ہے اور ان کو چیٹ سیٹنگز میں جاکر ان ایبل کیا جاسکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

افغان طالبان کے سروں پر موت کے بادل

🗓️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں

عدالت سے ’کلین چٹ‘ ملنے کے بعد نواز شریف انتخابات میں حصہ لیں گے

🗓️ 10 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد

امریکی سیاست خونی جنگوں سے جڑی ہوئی ہے:روسی عہدہ دار

🗓️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:روس کی سلامتی کونسل کے وائس چیئرمین نے اعلان کیا کہ

امریکی لیزر ہتھیار سعودی بجٹ تباہ کر دیں گے: محمد علی الحوثی

🗓️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے

تھریڈز میں ٹوئٹ ڈیک جیسے فیچر کی آزمائش

🗓️ 19 مئی 2024سچ خبریں: میٹا کی جانب سے اپنے مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم تھریڈز

خیبرپختونخوا میں انتخابات میں سیکیورٹی کیلئے پولیس کی نفری ناکافی

🗓️ 21 فروری 2023پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کی زیر

نینسی پیلوسی کے تائیوان دورے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں:وائٹ ہاؤس

🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے دورہ

لبنان پر امریکہ فرانس اور سعودی عرب کا شدید دباؤ

🗓️ 30 جون 2021سچ خبریں:امریکہ ، فرانس اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے منگل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے