مڈ بجٹ رئیل می 12 متعارف

🗓️

سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی رئیل می نے اپنی معروف سیریز 12 کا تیسرا اور قدرے سستا فون متعارف کرادیا۔

کمپنی نے چند ہفتے قبل رئیل می 12 پرو اور رئیل می 12 پرو پلس متعارف کرایا تھا، جنہیں فیچرز کے حوالے سے اچھے فون قرار دیا گیا تھا۔

اب کمپنی نے 12 سیریز کا سستا فون رئیل می 12 متعارف کرایا ہے، جس سے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ محض ایک گھنٹے میں فون کی بیٹری زیرو سے 100 فیصد تک چارج کی جا سکتی ہے۔

رئیل می 12 کو 72-6 انچ اسکرین اور اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم جب کہ فائیو جی سپورٹ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فون کو صرف 6 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

رئیل می 12 کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 108 میگا جب کہ دوسرا دو میگا پکسل کا دیا گیا ہے جب کہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کو 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری جب کہ 45 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کو محض ایک گھنٹے میں زیرو سے 100 فیصد تک چارج کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی نے فون کو فوری طور پر چین اور بھارت میں متعارف کرایا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

کمپنی نے رئیل می 12 کی پاکستانی قیمت 57 ہزار روپے تک رکھی ہے، تاہم ممکنہ طور پر اسے پاکستان میں پیش کرتے وقت اس کی قیمت مزید کم کردی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

مشکل اصلاحات ہوچکیں، ملک دیوالیہ نہیں ہوگا، اسحٰق ڈار

🗓️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے یقین دہانی کروائی ہے

کیا اسرائیل نے حماس کو شکست دی ہے؟ صیہونی فوج کے جھوٹے دعووں کا پردہ فاش

🗓️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے

جارج فلائیڈ قتل کیس، پراسیکیوٹرز نے قاتل پولیس افسر کو 30 سال کی سزا سنانے کی درخواست کردی

🗓️ 3 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا میں پولیس کی جانب سے قتل ہونے والے

مسترد ووٹوں پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا

🗓️ 13 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے دوران 7

ملکہ کی آخری رسومات کے درمیان لندن میں چاقو کشی

🗓️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں:   لندن پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ دو افسروں کو

مقبوضہ فلسطین میں کیا ہو رہا ہے؟

🗓️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز مقبوضہ علاقوں کے مکینوں نے مسلسل 26ویں ہفتے

قیدیوں کے معاہدے کے حوالے سے حماس کی جانب سے مثبت جواب

🗓️ 7 فروری 2024سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے

صیہونیوں کو حزب اللہ کا انتباہ

🗓️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک کے وفادار دھڑے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے