🗓️
نیویارک(سچ خبریں)فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی جانب سے فیس بک کمپنی کا نام بدل کر میٹا کیے جانے سے کینڈا کی ایک گمنام کمپنی کو بے حد فائدہ ہوا ہے اور اس کی مارکیٹ ویلیو اچانک کئی گنا بڑھ گئی۔ یہ پہلا موقع نہیں جب ناموں کی مماثلت سے کسی کو فائدہ پہنچا ہو۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک نے 28 اکتوبر کو کمپنی کا نام بدل کر میٹا رکھ دیا اور اس کے نتیجے میں ایک گمنام کینیڈین صنعتی میٹریل کمپنی کے حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جو بظاہر نام کی مماثلت کا نتیجہ ہے۔
فیس بک کی جانب سے پرانے نام کو الوداع کہہ کر نئے کو خوش آمدید کہنے پر میٹا میٹریل ان کارپوریشن کے حصص کی قیمتیں 29 اکتوبر کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی 6 فیصد اضافہ ہوا جو چند گھنٹوں میں 26 فیصد تک پہنچ گیا۔اس کے برعکس فیس بک کے حصص کی قیمتوں میں محض 1.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
یہ کینیڈین کمپنی مختلف اقسام کی صنعتوں بشمول الیکٹرونکس اور ایرو اسپیس کے لیے استعمال ہونے والے میٹریلز کو ڈیزائن کرنے میں مہارت رکھتی ہے اور اس کی مارکیٹ ویلیو 1.3 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔یہ پہلا موقع نہیں جب ناموں کی مماثلت سے کسی کو فائدہ پہنچا ہو۔
زوم ٹیکنالوجیز کمپنی کے حصص کرونا کی وبا کے دوران آسمان پر پہنچ گئے تھے جس کی وجہ اسی کے نام سے ملتی جلتی مقبول ویڈیو کانفرنسنگ سروس زوم کی مقبولیت تھی۔مگر یہ واضح نہیں اس بار ناموں کی مماثلت سے ایسا ہوا یا میم اسٹاک انویسٹرز نے دانستہ میٹا میٹریلز کے حصص کی قیمتوں کو پر لگائے۔
میٹا میٹریلز کے سی ای او جارج پالیکاراس نے بھی اس صورتحال پر پرمزاح تبصرہ کیا۔انہوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کی میٹا مٹیریل کی جانب سے میں فیس بک کا میٹا ورس میں پرجوش استقبال کرتا ہوں۔
مشہور خبریں۔
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان
🗓️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ
اگست
حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
🗓️ 30 دسمبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) حکومت بلوچستان نے سرکاری ہسپتالوں کو پبلک پارٹنرشپ کے
دسمبر
ریاض نے فلسطینی خاشقچی کے قتل کا حکم دیا: الجزیرہ کا انکشاف
🗓️ 26 فروری 2022سچ خبریں: قطری نیٹ ورک الجزیرہ نے جمعہ کی شام اپنے پروگرام
فروری
اسرائیلی فوج کو ایک پیچیدہ اسکینڈل کا سامنا
🗓️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو ان
نومبر
منصور عثمان اعوان نئے اٹارنی جنرل پاکستان مقرر
🗓️ 24 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے
دسمبر
وزیر خارجہ دور روزہ دورے جرمنی پہنچ گئے
🗓️ 12 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ 2
اپریل
خیبرپختونخوا حکومت اور ہڑتالی اساتذہ کے درمیان مذاکرات کامیاب، پیر سے اسکولز کھولنے کا اعلان
🗓️ 9 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) کے پی کے حکومت اور ہڑتالی اساتذہ کے درمیان
نومبر
ملک بھر میں کورونا سے مزید 95 افراد کا انتقال ہو گیا
🗓️ 17 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کا
اگست