عمر کا حقیقی پتا لگانے کے لیے انسٹاگرام میں اے آئی ٹول کا استعمال

?️

سچ خبریں: سوشل ویب سائٹ کمپنی میٹا نے صارفین کی حقیقی عمر کا پتا لگانے کے لیے اپنا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ’ایڈلٹ کلاسیفائر‘ ٹول انسٹاگرام میں استعمال کرنے لگ گیا۔

میٹا نے ”adult classifier“ نامی اے آئی ٹول کو ابتدائی طور پر جون 2022 میں متعارف کرایا تھا اور اس کا پہلا استعمال فیس بک پر کیا گیا تھا۔

مذکورہ ٹول مختلف ذرائع سے معلومات حاصل کرکے پتا لگاتا ہے کہ اکاؤنٹ ہولڈر نے اپنی عمر درست لکھی ہے یا ویب سائٹ کمپنی کو دھوکا دینے کے لیے غلط معلومات کا استعمال کیا گیا ہے۔

اب اسی ٹول کو کمپنی نے انسٹاگرام پر استعمال کرنا شروع کردیا اور کمپنی نے اس حوالے سے مزید معلومات فراہم کردیں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق (adult classifier) ’ایڈلٹ کلاسیفائر‘ نامی ٹول کو استعمال کرکے انسٹاگرام پر ایسے اکاؤنٹس کا پتا لگایا جائے گا جنہوں نے غلط معلومات فراہم کرکے خود کو زائد العمر بتایا ہوگا۔

انسٹاگرام پر 18 سال سے کم عمر افراد کو بہت سارے مواد اور فیچرز تک رسائی نہیں ہوتی جب کہ 13 سال تک کے صارفین کے لیے بھی الگ اور محدود فیچرز دستیاب ہوتے ہیں۔

زیادہ تر افراد غلط عمر اور تاریخ پیدائش بتا کر خود کو 18 سال سے زائد العمر قرار دیتے ہیں تاکہ انسٹاگرام پر زیادہ مواد اور فیچرز تک رسائی حاصل کی جائے۔

ایسے اکاؤنٹس مالکان خود کو 18 سال سے زائد العمر ظاہر کرکے نامناسب اور خطرناک مواد تک بھی رسائی حاصل کرتے ہیں، اس لیے اب کمپنی نے مذکورہ اے آئی ٹول استعمال کرکے حقیقی عمر کا پتا لگانا شروع کردیا۔

فیچر کے تحت جس صارف کی عمر 18 سال سے کم ہوگی، از خود اس کے اکاؤنٹ کو نابالغ اکاؤنٹ کی لسٹ میں شامل کردیا جائے گا اور اس کی زیادہ مواد تک رسائی کو ختم کردیا جائے گا۔

اسی طرح ٹول 13 سال کی عمر کے صارفین کو بھی الگ کیٹیگری میں شامل کرکے ان کی بھی زیادہ خطرناک مواد اور فیچرز تک رسائی کو محدود کرے گا۔

مشہور خبریں۔

کینیڈا میں روسی سفیر؛ یوکرین کا نیٹو میں کوئی مستقبل نہیں

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: روسی سفیر اولیگ اسٹیپانوف نے کینیڈا اور سویڈن کے مشترکہ

 وال اسٹریٹ جرنل کا امریکی حملوں میں انصاراللہ کے رہنماؤں کے گھر نشانہ بنانے کا دعوی

?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:قطری چینل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اخبار وال

صہیونی فوج کا فلسطینی قیدی رہنما کو قتل کرنے کا منصوبہ

?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی فوجیوں نے فتح تحریک کے قید رہنما مروان البرغوثی کو

شبلی فراز کا بھنگ کے منافع سے متعلق اہم بیان

?️ 23 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے

کُرم میں فساد کرنے والے بچ نہیں سکتے، کسی کو نہیں چھوڑیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

?️ 19 فروری 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ

وی پی این کا استعمال ’غیراسلامی قرار‘ دینے پر اسلامی نظریاتی کونسل کو تنقید کا سامنا

?️ 17 نومبر 2024 سچ خبریں: ڈیجیٹل حقوق کے لیے کام کرنے والی شخصیات اور

یوکرین میں روسی ریفرنڈم غیر قانونی ہے: بلنکن

?️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں:   جمعرات کی شام امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ

?️ 10 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے