?️
سیؤل(سچ خبریں) جنوبی کوریا نے مقامی سطح پر تیار ہونے والا جدید ترین جنگی طیارہ متعارف کرادیا ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا یہ طیارہ تیار کرنے کے بعد جدید ترین فوجی ساز و سامان بنانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔طیارے میں کروز میزائل بھی نصب کیا جا سکتا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا نے جمعے کے روز مقامی سطح پر تیار ہونے والا جدید ترین جنگی طیارہ سونک ایف متعارف کرایا۔جنوبی کوریا کے محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس طیارے کو ’کے ایف 21 بورا مائی‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کی آزمائش کا تجربہ بہت شاندار رہا۔
طیارے کو آپریشنل کرنے کے بعد اس کو جدید میزائل سے لیس کیا جائے گا۔ کہا جارہا ہے کہ طیارے میں کروز میزائل بھی نصب کیا جاسکتا ہے۔جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن کا کہنا تھا کہ آزادانہ دفاعی سازو سامان کی تیاری سے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، کے ایف 21 ایوی ایشن انڈسٹری کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔
جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے مزید تٖفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گراؤنڈ اور فلائٹ کی آزمائش مکمل ہونے کے بعد طیارے کو مقامی سطح پر تیار کیا جائے گا، 2028 تک 40 اور 2032 تک 120 طیارے بنائے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
ثاقب نثار کا وزیراعظم کو عدلیہ کو سیاست میں نہ گھسیٹنے کا مشورہ
?️ 16 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے بعد وزیر
اپریل
حماس نے صیہونی سائبر دفاع میں کیسے خلل ڈالا؟
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: حماس کی سائبر پاور نے اسے صیہونی اہم انفراسٹرکچر میں
دسمبر
گذشتہ سال کی طرح بغیر امتحان کے پاس نہیں کیا جائے گا: وزیر تعلیم
?️ 3 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح
مئی
کیا واشنگٹن پوسٹ کی نیٹن یاہو کے خلاف رپورٹ صحیح ہے ؟
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار یدیعوت آحارونوت کے مطابق واشنگٹن پوسٹ کی شائع
مئی
صیہونی نوجوان اسرائیل سے بھاگنے کا سوچ رہے ہیں
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: تازہ ترین سروے کے نتائج کے مطابق جو اسرائیل ہیوم
جولائی
دنیا میں پہلی بار انسان نما روبوٹس کے باکسنگ مقابلے کا انعقاد
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: چین میں پہلی بار انسان نما روبوٹس کا پہلا عالمی
مئی
اسرائیل نے غزہ کو جبری مشقت کیمپ میں تبدیل کیا
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی ریجیم کے ٹی وی چینل 12 کے میزبان اور
جولائی
یمن میں اقوام متحدہ کے انسپکٹر نے اسرائیلی جاسوس سافٹ ویئر کو نشانہ بنایا
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کے انسپکٹر جنرل برائے یمن کمال الجندوبی کے
دسمبر