جنوبی کوریا نے جدید ترین جنگی طیارہ متعارف کرا دیا

روس نے منفرد جنگی طیارہ تیار کر لیا

?️

سیؤل(سچ خبریں) جنوبی کوریا نے مقامی سطح پر تیار ہونے والا جدید ترین جنگی طیارہ متعارف کرادیا ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا یہ طیارہ تیار کرنے کے بعد جدید ترین فوجی ساز و سامان بنانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔طیارے میں کروز میزائل بھی نصب کیا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا نے جمعے کے روز مقامی سطح پر تیار ہونے والا جدید ترین جنگی طیارہ  سونک ایف متعارف کرایا۔جنوبی کوریا کے محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس طیارے کو ’کے ایف 21 بورا مائی‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کی آزمائش کا تجربہ بہت شاندار رہا۔

طیارے کو آپریشنل کرنے کے بعد اس کو جدید میزائل سے لیس کیا جائے گا۔ کہا جارہا ہے کہ طیارے میں کروز میزائل بھی نصب کیا جاسکتا ہے۔جنوبی کوریا کے صدر مون جے  اِن کا کہنا تھا کہ آزادانہ دفاعی سازو سامان کی تیاری سے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، کے ایف 21 ایوی ایشن انڈسٹری کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے مزید تٖفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گراؤنڈ اور فلائٹ کی آزمائش مکمل ہونے کے بعد طیارے کو مقامی سطح پر تیار کیا جائے گا، 2028 تک 40 اور 2032 تک 120 طیارے  بنائے جائیں گے۔

 

مشہور خبریں۔

ہم اسرائیل کی تباہی کا مشاہدہ کر رہے ہیں:حماس

?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ صہیونی معاشرے کے اندر موجود

امریکہ نے ایک بار پھر خطہ میں اپنی موجودگی کی وجوہات ظاہر کر دیں:شام

?️ 29 جون 2021سچ خبریں:شامی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شام اور

صیہونی غزہ میں مواصلاتی ذرائع کیوں بند کر رہے ہیں؟

?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر صیہونی جنگی طیاروں

یمنیوں کا سعودی عرب کے ملک خالد ہوئی اڈے پر حملہ

?️ 6 جون 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یمنی فوج کے سعودی عرب

سائنسدان اسمارٹ کھڑکیاں تیار کر نے میں کامیاب

?️ 14 فروری 2022لندن (سچ خبریں) موسم گرما میں ایئر کنڈیشنر اور موسم سرما میں

ایران کے اسلامی انقلاب نے ثابت کر دیا کہ امریکہ کی ناک خاک میں رگڑنا ممکن ہے

?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:اسلامی انقلاب سے پہلے ایران خلیج فارس کے علاقے میں امریکہ

زیلنسکی کے نظریات وہی ہیں جو ہٹلر کے تھے: ماسکو

?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:    روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدودف نے

بھارت امن کا سب سے بڑا دشمن ہے:  گورنر پنجاب

?️ 13 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ بھارت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے