تھریڈز میں ٹوئٹ ڈیک جیسے فیچر کی آزمائش

?️

سچ خبریں: میٹا کی جانب سے اپنے مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم تھریڈز پر ٹوئٹ ڈیک جیسے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی، جس کے تحت صارفین 100 موضوعات کے مختلف کالمز بنا سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق تھریڈز پر ٹوئٹ ڈیک سے ملتے جلتے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی، جس کے تحت صارفین کو 100 کالمز یا ٹیبز بنانے کی اجازت ہوگی۔

یعنی ہر صارف اپنے ہی اکاؤنٹ پر مختلف موضوعات اور اکاؤنٹس کا الگ الگ کالم یا ٹیب بنا سکے گا اور صارف مذکورہ کالم یا ٹیب پر کلک کرنے سے اس کی اپڈیٹ حاصل کر سکے گا۔

علاوہ ازیں اسی فیچر کے تحت صارف کو یہ اختیار بھی دیا جائے گا کہ وہ اپنے تمام پسندیدہ اکاوؐنٹس یا موضوعات کی ہر اپڈیٹ سب سے اوپر دیکھنا چاہیں گے یا نہیں؟

مذکورہ فیچر کو کمپنی نے تھریڈز کالمز کا نام دیا ہے، جس کے تحت ہر صارف اپنی پسند کے موضوع کا الگ ٹیب یا کالم بنا سکے گا۔

یہ فیچر اگرچہ سابقہ مائکرو بلاگنگ ٹوئٹر اور حالیہ ایکس کے پرانے فیچر ٹوئٹ ڈیک جیسا ہی ہے لیکن میٹا نے کالمز کے فیچر کو مزید وسیع کردیا ہے۔

اب ایکس پر ٹوئٹ ڈیک کا فیچر ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین استعمال کرتے ہیں جب کہ تھریڈز پر تاحال ماہانہ فیس عائد نہیں کی گئی۔

یہ پہلے ہی خیال کیا جا رہا تھا کہ تھریڈز پر ٹوئٹر کے تمام فیچرز کو ترتیب وار پیش کیا جائے گا اور اب کالمز کے فیچرز کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ تھریڈز پر مزید فیچرز کی آزمائش بھی شروع کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان، بشری بی بی کی سزا معطل، رہائی کا حکم

?️ 1 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں

ٹرمپ یمن کے دلدل میں اپنے سعودی اتحادی کی مدد کیوں نہیں کررہے؟

?️ 15 ستمبر 2026سچ خبریں:المیادین کے مطابق یمن کی جنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی عدم

صہیونی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر حملہ؛ فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں

?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:صہیونی آباد کاروں نے منگل کو مسجد الاقصی پر دھاوا بولا

افریقی ملک مالی کی فوج نے عبوری صدر اور وزیر اعظم کو گرفتار کرلیا

?️ 25 مئی 2021مالی (سچ خبریں) افریقی ملک مالی کی فوج نے عبوری صدر اور

آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

?️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب

امریکہ کی زلنسکی کو آخری وارننگ 

?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ نے یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی کو ایک آخری وارننگ

2018 کے سینیٹ انتخابات میں رقم وصول کرنے کی ویڈیو آئی سامنے

?️ 9 فروری 20212018 میں ہونے والے سینیت انتخابات کے ٹریڈنگ کی ویڈیو سامنے آئی

وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کی اسلام آباد میں نیوز کانفرنس

?️ 31 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے