?️
سچ خبریں: ایکس نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایک اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے جو ان کے لیے دلچسپی کا باعث بن سکتی ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، ایکس نے اپنے پلیٹ فارم پر لائکس کے آپشن کو ہائڈ کرنے کا نیا قدم اٹھایا ہے۔
ایکس صارفین میں جہاں یہ تجسس بڑھ رہا ہے، وہیں اس نئی تبدیلی پر جلد ہی عمل درآمد ہونے جا رہا ہے۔ اس تبدیلی کے بعد صارفین ایک دوسرے کے لائکس بٹن کو دیکھنے سے محروم ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ایکس پر عریاں مواد شائع کرنے کی باضابطہ اجازت
ایکس کی انجینئرنگ ٹیم نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ آج سے لائکس ہر ایک کے لیے پرائیوٹ ہو جائیں گے۔
ٹیم کا کہنا تھا کہ زیادہ پوسٹس کو لائک کرنے سے آپ کی ٹائم لائن کو بہتر بنایا جا سکے گا۔ اس تبدیلی کا مقصد یہ ہے کہ صارفین لائکس کی تعداد کی بجائے اپنی ذاتی پسند اور سمجھ بوجھ کی بنا پر پوسٹس کو لائک کریں۔
ادارے نے بتایا کہ یہ تبدیلی بہت جلد نافذ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ لائکس کو ہائڈ کرنے کا آپشن پہلے ہی ایکس پر موجود تھا، جو صارفین ماہانہ 8 ڈالرز (تقریباً 2 ہزار پاکستانی روپے) یا سالانہ 84 ڈالرز (تقریباً 23 ہزار 500 پاکستانی روپے) ادا کر کے حاصل کر سکتے تھے۔
مزید پڑھیں: ٹوئٹر کا یو آر ایل تبدیل ہوکر ایکس ڈاٹ کام بن گیا
تاہم گزشتہ ماہ، ایکس کے انجینئیرنگ ڈائریکٹر ہاؤفی وانگ نے تصدیق کی تھی کہ وہ جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے ڈیفالٹ سیٹنگ بنا دیں گے۔ ہاؤفی نے مزید کہا تھا کہ عوامی لائکس غلط برتاؤ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، مثال کے طور پر، کئی افراد ایسے پوسٹس کو لائک نہیں کرتے جن سے انہیں ٹرولنگ کا سامنا ہو۔


مشہور خبریں۔
بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن سے حکومت بھی متفق نہیں، رانا ثناءاللہ
?️ 13 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ
جون
صہیونی فوج نے بچوں کے قتل کو محلِ وقوع کے قریب ہونے کا بہانہ بنایا
?️ 22 ستمبر 2025صہیونی فوج نے بچوں کے قتل کو محلِ وقوع کے قریب ہونے
ستمبر
محکمہ صحت کی ناقص حکمت عملی ڈینگی پھیلنے کی اصلی وجہ
?️ 9 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) کورونا کی وجہ سے دو سالوں سے ڈینگی پر
اکتوبر
جنگ بندی سےاسرائیلی اتحاد یقینی نہیں
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وجود کے 75 سالوں میں بحران اور جنگ
جنوری
کچھ لیک ہونے والی امریکی خفیہ دستاویزات کے بارے میں
?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لیک ہونے
اپریل
حماس کے ہاتھوں صیہونیوں کی تذلیل؛صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے اپنی حالیہ رپورٹ میں اس بات کا
اکتوبر
امریکہ کیوں صیہونی سعودی دوستی کرانے کے لیے ٹکریں مار رہا ہے؟
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:گذشتہ ہفتوں کے دوران مغربی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت اور
جون
چین اور جاپان کے درمیان تائیوان کے حوالے سے کشیدگی میں اضافہ
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: جاپانی وزیر نے تائیوان کے بارے میں اپنے متنازعہ بیان کے
نومبر