?️
سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس نے صارفین کے پروفائلز پر ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا، جس کے بعد اب اکاؤنٹس پر مزید تفصیل نظر آنے لگے گی۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایکس نے ’اس اکاؤنٹ کے بارے میں‘ سیکشن میں اکاؤنٹ کی بنیادی معلومات کو ظاہر کرنے کی سہولت متعارف کرادی۔
فیچر کے تحت اکاؤنٹ کی بنیاد کا ملک یا خطہ، صارف کا نام کتنی بار تبدیل ہوا، اکاؤنٹ کی تخلیق کی تاریخ اور ایکس ایپ کیسے، کب ڈاؤن لوڈ کی گئی تھی جیسی معلومات شامل ہوگی۔
فیچر کے تحت جیسے ہی کوئی صارف پروفائل پر ’جوائنڈ‘ کے لنک پر کلک کرے گا تو ایک الگ صفحہ کھلے گا، جہاں تمام تفصیلات درج ہوگی۔
فیچر میں صارفین کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ملک کے بجائے صرف خطہ دکھائیں جو کہ ڈیفالٹ طور پر ملک ہوتا ہے۔
اس فیچر کا بنیادی ہدف جعلی یا مشکوک اکاؤنٹس جیسے بوٹس یا غلط معلومات پھیلانے والوں کی نشاندہی کرنا ہے۔
ایکس کے پروڈکٹ ہیڈ کے مطابق مذکورہ معلومات کو سامنے لانے سے صارفین یہ طے کر سکتے ہیں کہ وہ حقیقی اکاؤنٹ سے رابطہ کر رہے ہیں یا جعلی اکاؤنٹ سے رابطے میں ہیں۔
مثال کے طور پر اگر کسی اکاؤنٹ کا بائیو امریکا کا دعویٰ کرے مگر اس کی بنیاد کا ملک مختلف ہو تو یہ مشکوک ہو سکتا ہے۔
علاوہ ازیں ایکس پر ایک ایسے فیچر پر بھی کام کیا جا رہا ہے کہ جس کے تحت وی پی این استعمال کرنے والے اکاؤنٹس پر لوکیشن کی درستگی کی وارننگ ظاہر ہو سکتی ہے۔
یہ فیچر انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارمز پر پہلے سے موجود ہے اور سوشل میڈیا پر شفافیت اور صارفین کی حفاظت کو مزید مضبوط بناتا ہے۔


مشہور خبریں۔
اربیل سمٹ میں شریک ہونے والے افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی سپریم کورٹ نے اربیل میں صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات
ستمبر
ہسپتال میں سلمان رشدی کی تازہ ترین صورتحال
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: الجزیرہ نے آیت شیطانی کے مرتد مصنف سلمان رشدی
اگست
یوکرین جنگ میں ویٹیکن کی ثالثی پر پوپ کا محتاط موقف
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: دنیا کے کیتھولکس کے رہنما نے روس اور یوکرین کی
ستمبر
کراچی میں وزیر اعظم ہاوس کے قریب اساتذہ کا احتجاج
?️ 23 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں)اساتذہ نے اپنی سروس کو مستقل کا مطالبہ کرنے کے لئے
مارچ
زیلنسکی کا امن منصوبہ ٹائم بم ہے: امریکی ماہر
?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی اقتصادی ماہر مارٹن آرمسٹرانگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم
دسمبر
امریکہ میں گن کلچر کے بارے میں صدارتی امیدوار کا عجیب بیان
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کی نامزد نے ملک میں اسلحہ رکھنے
ستمبر
نیتن یاہو شدید بحران کا شکار ہیں:حزب اللہ
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے تاکید
اپریل
حماس کا اسلامی اور عربی ممالک کے رہنماؤں سے مطالبہ
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ریاض میں ہونے والے اجلاس میں
نومبر