اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جی میل پر اے آئی ریپلائی کا فیچر پیش

🗓️

سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے جی میل پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ریپلائی کا فیچر پیش کردیا۔

جی میل کے از خود اے آئی فیچر کو ابتدائی طور پر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے، یعنی جو افراد موبائل فون پر جی میل کا استعمال کرتے ہیں، وہ مذکورہ فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت اینڈرائیڈ صارفین جیسے ہی کسی بھی ای میل کو پڑھنے کے بعد اس کا ریپلائی دینا چاہیں گے تو اے آئی فیچر ازخود ایک جواب لکھ کر تجویز دے گا کہ ان کے لیے لکھے گئے جواب کو بھیجا جائے۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارف کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ چاہے تو ملنے والی ای میل کا مختصر جواب دے یا پھر وہ چاہے تو طویل جواب کے آپشن کو منتخب کرے۔

فیچر کے تحت کسی بھی ای میل کو پڑھنے کے بعد اگر صارف اس ای میل کا جواب دے گا تو جی میل کا سسٹم ازخود لکھے ہوئے ریپلائی کو بھیجنے کی تجویز دے گا۔

جی میل کا مذکورہ اے آئی فیچر موصول ہونے والی ای میل کو پڑھ کر اسی سے متعلق جواب دے گا۔

مذکورہ فیچر تک تمام ایںڈرائیڈ صارفین کو رسائی نہیں دی گئی، تاہم ترتیب وار اس پر سب کو رسائی دی جائے گی اور ممکنہ طور پر اسے ڈیسک ٹاپ صارفین سمیت آئی او ایس صارفین کے لیے بھی پیش کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

جنگ میں اسرائیل کی حکمت عملی ناکام

🗓️ 11 جنوری 2022سچ خبریں:   صہیونی ماہرین نے اس بات پر بھی تاکید کی ہے

آیت اللہ سیستانی کا اقوام متحدہ کے ایلچی سے ملنے سے انکار

🗓️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:بعض عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اقوام متحدہ کے

متحدہ عرب امارات اور شام کا اجلاس اقتصادی تعاون پر مرکوز

🗓️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں: شام کے وزیر معیشت اور خارجہ تجارت نے دبئی میں اپنے

صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحدہ مزاحمتی محاذ بنانے کی اپیل

🗓️ 12 دسمبر 2022سچ خبریں:عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے صیہونی غاصب حکومت کا مقابلہ

نواز شریف کو وطن واپسی کیلئے سرٹیفیکیٹ مل سکتا ہے: شیخ رشید

🗓️ 16 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} نواز شریف کے وطن واپسی کے سوال پر

یورپ میں قرآن پاک کے توہین کا نہ رکنے والا سلسلہ،اس بار ڈنمارک میں

🗓️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن میں آزادی اظہار رائے کے بہانے قرآن پاک کی

سی ڈی ڈبلیو پی نے 246 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دے دی

🗓️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے

ملک کا خسارہ ختم کرنے کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا، نگران وزیر توانائی

🗓️ 31 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ان کا کہنا تھا کہ کہ گزشتہ 10 برس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے