🗓️
نیویارک(سچ خبریں)سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اشتہارات کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو فی الحال صرف امریکا کے موبائل صارفین کے لئے دستیاب ہے،انسٹاگرام کی شاپس نے اپنے پلیٹ فارم پر ای کامرس صارفین کو مزید راغب کرنے کے لیے پہلی بار اشتہارات کی آزمائش شروع کردی ہے۔
انسٹاگرام اپنے پلیٹ فارم کو ای کامرس بزنس کے لیے زیادہ سے زیادہ مفید بنانے کی کوششوں میں ہے اور اب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم انسٹاگرام شاپ پر اشہارات لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق یہ ہماری نیلامی کی بنیاد پر کام کرنے والی پراڈکٹ ہے جس کی آزمائش امریکا میں کی جا رہی ہے، اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو دوسری مارکیٹوں میں اس نئے فارمیٹ کو متعارف کروایا جائے گا۔انسٹاگرام شاپس میں اشتہارات سے ای کامرس آؤٹ لیٹس اپنی انسٹاگرام شاپس کے استعمال کو مزید مؤثر بنا سکیں گے۔
انسٹاگرام نے گزشتہ سال آن لائن شاپنگ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے شاپس کا فیچر متعارف کروایا تھا، جس میں چیک آؤٹ کا فیچر مربوط تھا، جبکہ حال ہی میں ہونے والی ڈیولپمنٹ کے بعد فروخت کنندگان اپنی پراڈکٹ کو ایک تصویر یا تصویروں کی ایک پوری ریل بنا کر آن لائن فروخت کے لیے پیش کرسکیں گے۔
انسٹاگرام کے مطابق فی الحال اشتہارات کا فیچر صرف امریکا کے موبائل صارفین کے لیے دستیاب ہے، اور استعمال کنندہ کو انسٹاگرام کے استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے اشتہارات دکھائے جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی جنگ میں کوئی نہ جائے: اسرائیلی فوجی کا خط
🗓️ 15 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریاست کے غزہ پٹی پر جاری حملوں کے خلاف
مئی
اردگان کے یورپی یونین سے 3 مطالبات
🗓️ 12 جون 2023سچ خبریں:ترکی کے صدررجب طیب اردگان کے پاس یورپی یونین کی خدمت
جون
سینیٹ اجلاس: وزیر مملکت مصدق ملک نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی حمایت کردی
🗓️ 17 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت مصدق ملک نے گیس کی قیمتوں
جنوری
افریقہ کو غیر معمولی بحران کا سامنا
🗓️ 8 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے
مئی
صیہونیوں کے شر کے خلاف انتھک جدوجہد کا وقت آ پہنچا
🗓️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ نے مقبوضہ فلسطین میں تازہ
دسمبر
عارف علوی کا عدلیہ سے مطالبہ
🗓️ 23 جون 2024سچ خبریں: سابق صدر عارف علوی بھی کراچی میں بانی پی ٹی
جون
سامان کی جلد کلیئرنس، ایف بی آر کا کراچی میں ’فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم‘ نافذ کرنے کا اعلان
🗓️ 15 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) ایف بی آر کل سے کراچی میں فیس
دسمبر
مقبوضہ کشمیر کی حیثیت پر بھارتی سپریم کورٹ کا غیرقانونی فیصلہ، وزیرخارجہ کا عالمی اداروں کو خط
🗓️ 17 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اقوام
دسمبر