?️
سچ خبریں: ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب اسٹارشپ 36 معمول کے ٹیسٹ کے دوران ٹیکساس میں دھماکے سے تباہ ہو گیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کے ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا ایک اسٹارشپ بدھ کی رات ٹیکساس میں معمول کے ایک ٹیسٹ کے دوران دھماکے سے تباہ ہوگیا، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کیمیرون کاؤنٹی کے حکام نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ اسٹارشپ 36 کو خطرناک ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں وہ دھماکے سے تباہ ہوگیا، یہ واقعہ رات 11 بجے کے کچھ دیر بعد اسٹار بیس لانچ سہولت پر پیش آیا۔
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے مطابق راکٹ اپنی دسویں فلائٹ ٹیسٹ کی تیاری کر رہا تھا، جب اسے اسٹار بیس پر ٹیسٹ اسٹینڈ کے دوران ایک بڑی تکنیکی خرابی پیش آئی۔
کمپنی نے بتایا کہ ٹیسٹ کے دوران مقام کے اردگرد مکمل حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے اور تمام عملہ محفوظ ہے۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ قریبی آبادیوں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں اور عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی کارروائیاں مکمل ہونے تک اسٹار بیس کے قریب جانے سے گریز کرے۔
اسٹار بیس، جو جنوبی ٹیکساس کے ساحل پر میکسیکو کی سرحد کے قریب واقع ہے، ایلون مسک کے خلائی منصوبے کا مرکزی دفتر ہے۔
123 میٹر بلند اسٹارشپ دنیا کا سب سے بڑا اور طاقتور راکٹ ہے، جو مریخ پر انسانی بستیوں کے قیام سے متعلق مسک کے طویل مدتی منصوبے میں بنیادی کردار رکھتا ہے۔
یہ حالیہ ناکامی اس وقت سامنے آئی جب مئی کے آخر میں ایک پروٹوٹائپ اسٹارشپ بحرِ ہند کے اوپر تجربے کے دوران دھماکے سے تباہ ہو گئی تھی۔
27 مئی کو تاریخ کا سب سے بڑا اور طاقتور لانچ وہیکل اسٹار بیس سے روانہ ہوا، تاہم اس کا پہلا مرحلہ یعنی سپر ہیوی بوسٹر، خلیج میکسیکو میں طے شدہ لینڈنگ کے بجائے دھماکے سے پھٹ گیا۔
اس سے قبل دو دیگر پروازیں بھی ناکام ہو چکی ہیں جن میں بالائی حصہ کیریبین کے اوپر تباہ ہو گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
بلوچستان: پشین میں اپوزیشن اتحاد کا جلسہ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اعلان
?️ 13 اپریل 2024 پشین: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع پشین میں اپوزیشن اتحاد نے جلسے
اپریل
آزاد کشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی، مقبوضہ کشمیر سے مبارکباد کے پیغامات
?️ 28 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی
جولائی
کوئٹہ نہ جانے دیا تو مستونگ میں دھرنا دیں گے، بلوچ خواتین کو رہاکیا جائے، اختر مینگل
?️ 30 مارچ 2025مستونگ: (سچ خبریں) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی- ایم) کے
مارچ
پیپلزپارٹی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے مواخذے کا مطالبہ کیا
?️ 21 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ میں اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے
فروری
صیہونیوں کی ایک بار پھر مسجد الاقصی پر یلغار
?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:درجنوں صہیونی آبادکاروں نے صیہونی فوج کی مدد سے مسجد اقصی
مئی
بازوں اور کبوتروں کی جنگ؛ یوکرین کے تنازعے پر وائٹ ہاؤس میں دو قطبی سیاست
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے
دسمبر
ایران میں اسرائیل کو شکست دینے کی صلاحیت
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں: پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین نے اربیل میں
مارچ
غزہ میں امدادی کارکنوں کے حالات ناقابل برداشت
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے
جون