آزاد کشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی، مقبوضہ کشمیر سے مبارکباد کے پیغامات

آزاد کشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی، مقبوضہ کشمیر سے مبارکباد کے پیغامات

?️

سرینگر (سچ خبریں)  آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر مقبوضہ کشمیر کی عوام اور مختلف آزادی پسند تحریکوں کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کی کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کے صحیح وکیل بن کر دکھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ  کشمیر مسلم لیگ جموں و کشمیر کے قائمقام چیئرمین عبدالاحد پرہ نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو مبارک باد پیش کی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبدالاحد پرہ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ عمران خان نے جس طرح کشمیر کاز کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ آزاد کشمیر کے غیور عوام نے تحریک انصاف کے امیدواروں کوووٹ دے کر انتخابات میں کامیاب کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کوامید ہے کہ اب عمران خان مزید مضبوطی کے ساتھ کشمیریوں کے وکیل بن کر پوری دنیا کو اس بات پر آمادہ کریں گے کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و استحکام قائم نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کا مسئلہ کشمیر پر موقف اتنا مضبوط اور حق پر مبنی ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت اسے جھٹلا نہیں سکتی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے تحریک انصاف کے امیدوار حریت پسند کشمیری عوام کی خواہشات ، امیدوں اور قربانیوں کو اجاگر کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔

مشہور خبریں۔

روس کا مقرر کردہ اہلکار خرسون میں مارا گیا

?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:     روس کے صدر کے قریبی شخصیات میں سے ایک

بھارتی حکام بوکھلاہٹ کا شکار، آکسیجن کی اپیل کرنے پر نوجوان کو گرفتار کرلیا

?️ 30 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس نے

غزہ جنگ بندی مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال

?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: جنگ بندی کے مذاکرات میں مثبت ماحول کے بارے میں

فلسطین میں غاصبوں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کیا جائے: تحریک مجاہدین

?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:فلسطینی مجاہدین تحریک نے صہیونی آبادکار کے ہاتھوں علاء خلیل قیسیہ

ہم روس اور چین کے ساتھ جنگ کے دہانے پر ہیں:ہنری کسنجر

?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:امریکی خارجہ پالیسی کے شعبے کے ایک سینئر اسٹریٹجسٹ کا کہنا

غزہ جنگ میں امریکہ کو مصر کی ضرورت کیوں ہے اور مصر کیوں نظر انداز کر رہا ہے؟امریکی اخبار کی زبانی

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سی آئی اے کے

الاقصیٰ طوفان نے کیا مغرب کا جنگلی چہرہ بے نقاب

?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی علماء بورڈ نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کی برسی کے موقع

’پاکستان آئیڈل‘ میں فواد خان کی شمولیت پر تنقید، شوبز شخصیات کا ردعمل آگیا

?️ 22 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ حمیرا ارشد نے ’پاکستان آئیڈل‘ میں فواد خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے