?️
سچ خبریں: ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب اسٹارشپ 36 معمول کے ٹیسٹ کے دوران ٹیکساس میں دھماکے سے تباہ ہو گیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کے ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا ایک اسٹارشپ بدھ کی رات ٹیکساس میں معمول کے ایک ٹیسٹ کے دوران دھماکے سے تباہ ہوگیا، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کیمیرون کاؤنٹی کے حکام نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ اسٹارشپ 36 کو خطرناک ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں وہ دھماکے سے تباہ ہوگیا، یہ واقعہ رات 11 بجے کے کچھ دیر بعد اسٹار بیس لانچ سہولت پر پیش آیا۔
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے مطابق راکٹ اپنی دسویں فلائٹ ٹیسٹ کی تیاری کر رہا تھا، جب اسے اسٹار بیس پر ٹیسٹ اسٹینڈ کے دوران ایک بڑی تکنیکی خرابی پیش آئی۔
کمپنی نے بتایا کہ ٹیسٹ کے دوران مقام کے اردگرد مکمل حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے اور تمام عملہ محفوظ ہے۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ قریبی آبادیوں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں اور عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی کارروائیاں مکمل ہونے تک اسٹار بیس کے قریب جانے سے گریز کرے۔
اسٹار بیس، جو جنوبی ٹیکساس کے ساحل پر میکسیکو کی سرحد کے قریب واقع ہے، ایلون مسک کے خلائی منصوبے کا مرکزی دفتر ہے۔
123 میٹر بلند اسٹارشپ دنیا کا سب سے بڑا اور طاقتور راکٹ ہے، جو مریخ پر انسانی بستیوں کے قیام سے متعلق مسک کے طویل مدتی منصوبے میں بنیادی کردار رکھتا ہے۔
یہ حالیہ ناکامی اس وقت سامنے آئی جب مئی کے آخر میں ایک پروٹوٹائپ اسٹارشپ بحرِ ہند کے اوپر تجربے کے دوران دھماکے سے تباہ ہو گئی تھی۔
27 مئی کو تاریخ کا سب سے بڑا اور طاقتور لانچ وہیکل اسٹار بیس سے روانہ ہوا، تاہم اس کا پہلا مرحلہ یعنی سپر ہیوی بوسٹر، خلیج میکسیکو میں طے شدہ لینڈنگ کے بجائے دھماکے سے پھٹ گیا۔
اس سے قبل دو دیگر پروازیں بھی ناکام ہو چکی ہیں جن میں بالائی حصہ کیریبین کے اوپر تباہ ہو گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ان کیسز کی دوبارہ تحقیقات کرے گا
?️ 29 جنوری 2021براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے
جنوری
پاکستان میں اسرائیل مردہ باد کے نعرے
?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی محاذ کے سینکڑوں حامیوں نے اسرائیل مردہ باد اور
اکتوبر
فلسطینیوں کی اقوام متحدہ میں صیہونیوں کے خلاف شکایت
?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب نے صیہونیوں کی جانب سے فلسطینی
جنوری
نیتن یاہو کی تل ابیب میں بھی نیندیں حرام
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: تل ابیب میں ہزاروں افراد نے صیہونی وزیراعظم کے استعفے
دسمبر
سابق گورنر سندھ کے انتقال پر وزیراعظم کا تعزیتی پیغام
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے سابق گورنر
جولائی
شیخ رشید نے مریم نواز کو مفت مشورہ دیا
?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) لاہور میںوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مسلم
جولائی
’میرا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا‘ حمزہ علی عباسی نے وضاحت جاری کردی
?️ 18 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے تنقید
جون
فرانسیسی سفارتکار کی ملک سے بے دخلی سے ہمیں بین الاقوامی سطح پر نقصان ہوگا
?️ 26 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ
اکتوبر