?️
نیویارک(سچ خبریں) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک بھی یوکرین کی مدد کرنے کی ٹھان لی ان کا کہنا ہے کہ ان کی اسٹار لنک سیٹلائیٹ سروس اب یوکرائن میں کام کررہی ہے۔ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا منصوبہ ہے کہ ہزاروں اسٹار لنک سیٹلائیٹس کو زمین کے مدار پر پہنچایا جائے۔
انہوں نے یہ بات یوکرین کے نائب وزیراعظم کی ایپل کے بعد کہی جنہوں نے کہا تھا کہ ایلون مسک سیٹلائیٹ کمیونیکشن کی سہولت فراہم کرے تاکہ یوکرین پر روسی حملے کے خلاف مزاحمت کی جاسکے۔روس کے حملے بعد یوکرین میں انرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں بالخصوص جنوبی اور مشرقی حصوں میں، جہاں لڑائی کی شدت سب سے زیادہ ہے۔
ایلون مسک نے یوکرینی حکومت کے عہدیدار کے پیغام پر جوابی ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ اسٹار لنک سروس اب یوکرین میں ایکٹیو ہے اور مزید ٹرمینلز وہاں پہنچ رہے ہیں۔مگر انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ یہ آلات وہاں کیسے پہنچیں گے۔خیال رہے کہ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا منصوبہ ہے کہ ہزاروں اسٹار لنک سیٹلائیٹس کو زمین کے مدار پر پہنچایا جائے۔
اس طرح انٹرنیٹ فراہم کرنے والے سیٹلائیٹس کا جھرمٹ بن سکے گا جو زمینی سسٹم کا سستا متبادل ہوگا۔اس سے قبل ایلون مسک نے سونامی اور آتش فشاں سے متاثر ہونے والے جزائر ٹونگا کے لیے بھی 50 سیٹلائیٹس ٹرمینلز عطیہ کیے تھے تاکہ وہاں انٹرنیٹ سروسز کو بحال کیا جاسکے۔
سیٹلائیٹ ٹیکنالوجی سے دیہات یا ان مقامات پر بھی انٹرنیٹ سروسز کو فراہم کیا جاسکتا ہے جہاں فائبر آپٹک کیبل اور موبائل ٹاور کی رسائی نہیں ہوتی۔اس طرح کی ٹیکنالوجی کو قدرتی آفات کے دوران باہمی رابطوں کو بحال رکھنے کے لیے اہم خیال کیا جاتا ہے۔ایلون مسک نے 15 جنوری کو بتایا تھا کہ اسپیس کے 1469 اسٹار لنک سیٹلائیٹس کام کررہے ہیں اور مزید 272 کو جلد آپریشنل کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
حکومتِ خیبرپختونخوا کا وفاق سے بقایا جات کی وصولی کیلئے پلان مرتب کرنے کا فیصلہ
?️ 12 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) حکومتِ خیبرپختونخوا نے وفاق سے بقایاجات کی وصولی کے
مارچ
افغانستان میں انگریز شہزادے کی خونی شطرنج
?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: انگریزی اخبارگارڈین نے جمعرات کو شہزادہ ہیری کی
جنوری
امریکی طاقت رو بہ زوال
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ گزشتہ چند سالوں میں اور دنیا کی معاشی صورتحال کے
نومبر
سعودی مفادات پر مبنی نامکمل اور یک طرفہ معاہدہ ناقابل قبول:یمنی عہدیدار
?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ میں قیدیوں کے امور کی نگراں
اکتوبر
ہزارہ ایکسپریس سانحہ کم وسائل کا شاخسانہ ہے، وزیر ریلوے
?️ 7 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق
اگست
میری جنگ ملکی مفاد کے لئے ہے
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے
جنوری
کیا امریکہ یوکرین کے تنازعے سے دستبردار ہوگا؟
?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: انٹرفیکس، سی آئی اے کے سابق تجزیہ کار لیری جانسن نے
فروری
غزہ میں ۲۵۱ صحافیوں کی شہادت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے:حماس
?️ 27 ستمبر 2025غزہ میں ۲۵۱ صحافیوں کی شہادت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف
ستمبر