?️
سچ خبریں:امریکہ نے سعودی عرب کو جدید ایف 35 طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی جس پر اسرائیل نے شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ اسرائیلی فضائیہ نے انتباہ کیا ہے کہ یہ معاہدہ خطے میں تل ابیب کی فوجی برتری کو کمزور کر سکتا ہے۔
روسیا الیوم کے مطابق کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کو ایف 35 جنگی طیاروں کی فروخت کی منظوری نے اسرائیل کی جانب سے سخت ردعمل کو جنم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ممکن ہے بن سلمان امریکہ سے خالی ہاتھ واپس لوٹیں:صہیونی میڈیا
رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے تیار کردہ ایک خفیہ دستاویز سیاسی رہنماؤں کو پیش کی گئی ہے جس میں امریکہ کے سعودی عرب کو ایف 35 طیاروں کی فراہمی کے ممکنہ نتائج پر خبردار کیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ خطے میں تل ابیب کی فضائی برتری کو متاثر کر سکتا ہے۔
اس دستاویز میں لکھا ہے کہ اسرائیل کی خطّی برتری بنیادی طور پر انہی جدید جنگی طیاروں پر قائم ہے، اور سعودی عرب کو ان کی فراہمی تل ابیب کی اس اسٹریٹجک برتری میں واضح کمی پیدا کر سکتی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمپنی لاکہیڈ مارٹن کی جانب سے سعودی عرب کے لیے ایف 35 کی تیاری پر توجہ مرکوز کرنے سے اسرائیل کے آرڈر کی ترسیل میں تاخیر ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں اسرائیلی فضائیہ کی منصوبہ بندی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں:مشرق وسطیٰ کے نئے آرڈر میں سعودی عرب کا کردار
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وائٹ ہاؤس کے دورے کے موقع پر اعلان کیا کہ واشنگٹن نے سعودی عرب کو ایف 35 طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔


مشہور خبریں۔
ماضی کے مقبول ڈرامے ’سنو چندا‘ کا تیسرا سیزن بنائے جانے کا امکان
?️ 31 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار و گلوکار فرحان سعید نے انکشاف کیا ہے
جولائی
ٹی ایل پی سے معاہدے سے متعلق مجھے بالکل علم نہیں: شیخ رشید
?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے ٹی ایل
نومبر
بلوچستان: مستونگ دھماکے کا مقدمہ دہشتگردی دفعات کے تحت درج
?️ 2 نومبر 2024مستونگ: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی کوئٹہ نے گزشتہ روز بلوچستان کے
نومبر
صہیونی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے ترجمان فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ساتھ لڑائی میں
اکتوبر
تیسری عالمی جنگ شروع کرنے کے لیے نیٹو کی نقل وحرکت
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کے کچھ حصوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے روسی
مارچ
گروسی کی یوکرین کے دارالحکومت میں آمد
?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی آرمینیا
اکتوبر
ٹرمپ کا ذاتی محافظ امریکی سیکرٹ سروس کا رئیس مقرر
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو کل افتتاحی تقریب
جنوری
ایران کی علاقائی طاقت کے بارے میں اردن کا اظہار خیال
?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: نہ اردن کی سیاسی دفاعی صلاحیت اور نہ ہی عرب
اپریل