?️
سچ خبریں: حماس تحریک نے یٰسین 105 سستے مارٹر سے صہیونی فوج کے 3 ملین ڈالر کے دیو کو ناکارہ بنا دیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق نمر بکتر بند اہلکار بردار ٹینک صیہونی حکومت کی اہم ترین فوجی گاڑیوں میں سے ایک ہے، جسے تل ابیب کی فوج نے فوجی اور بکتر بند اہلکار بردار کی دنیا میں ایک انقلاب قرار دیا اور 2008 میں پہلی بار اس کی نقاب کشائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: طوباس میں صیہونی فوج کی حالت زار
ان میں سے ہر ایک اہلکار بردار کی تعمیر کی لاگت 3 ملین ڈالر سے زیادہ ہے، جو مرکاوا ٹینک کی مجموعی ساخت کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے،اس میں 12 فوجیوں کو پیچھے اور 3 فوجیوں کو سامنے والے کیبن میں منتقل کرنا ممکن ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ اہلکار بردار ٹینک آرٹلری اور گرینیڈ لانچر اور اسموک بم سے لیس ہے اور دو راکٹ فائر کر سکتا ہے۔
دستیاب جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ قابض صہیونی فوج کے پاس اس وقت ان میں سے 290 سے زائد ٹینک ہیں، اگرچہ فوج کے پیادہ دستے اسے نسبتاً ذہنی سکون کے ساتھ استعمال کر رہے ہیں، لیکن مستقبل میں اس کا استعمال فوج کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن جائے گا۔
مزید پڑھیں: ایسی کون سی فوج ہے جس کے کیمپ سے ٹینک چوری ہو جاتے ہیں؟
مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ کی عزالدین قسام بٹالینز نے یاسین 105 مارٹر سے اس پرسنل کیریئر کو تباہ کرنے میں کامیابی حاصل کی جو ایک انتہائی سستا ہتھیار ہے۔ اس سے قبل یاسین 105 نے گزشتہ جنوری کے وسط میں دشمن کے ایک بکتر بند اہلکار بردار ٹینک کو تباہ کر دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
پاکستانی تخلیق کاروں کو وائرل مواد کی تیاری میں مدد کے لیے ٹک ٹاک کا پروگرام
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی جانب سے
اکتوبر
حقائق کو پوری دنیا کے سامنے رکھیں گے:معید یوسف
?️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق مشیر قومی سلامتی امور معید یوسف
ستمبر
الیکشن کمیشن کا چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ایک بار پھر مراسلہ ارسال
?️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) لیول پلیئنگ فیلڈ کی عدم دستیابی کا معاملہ
دسمبر
بائیڈن کے انتخاب میں حصہ نہ لینے کی صورت میں ڈیموکریٹ امیدوار
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ اگر بائیڈن
جولائی
پاکستان میں لڑنے والے آدھے سے زیادہ جنگجوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے، صادق خان
?️ 7 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) افغانستان کے لیے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی صادق
اپریل
اسرائیل کو نکالنے اور قیدیوں کو رہا کرنے میں ہمارے پاس کوئی سرخ لکیر نہیں: حماس
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے دفتر اسیران و شہداء کے
اگست
بائیڈن کیوں صہیونی جرائم کی حمایت کر رہے ہیں ؟
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی مسلمان عربوں اور ان کے اتحادیوں نے حماس کے ساتھ
اکتوبر
بھارتی فوج کی جانب سے سکھوں کے قتل عام کا معاملہ، حریت کانفرنس نے سنگین جرم قرار دے دیا
?️ 6 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے آج
جون