?️
سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اقوام متحدہ کی یک طرفہ پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےاسرائیل کو دہشت گرد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔
یمنی میڈیا کی رپورٹ کے رپورٹ کے مطابق اس ملک کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ، مہدی المشاط، نے اسرائیل کو ایک دہشت گرد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی یک طرفہ پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو ایک دہشت گرد ریاست قرار دے دیا
یمنی میڈیا کے مطابق المشاط نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کو ایک خط لکھا، جس میں انہوں نے سلامتی کونسل کی یک طرفہ پالیسیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات خطے میں مزید بحرانوں کا باعث بن رہے ہیں۔
مہدی المشاط نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی خطے میں موجودہ صورتحال پر غیر فعال ردعمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا نتیجہ مزید کشیدگی میں اضافہ ہے۔
انہوں نے گوٹیرش سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین اور لبنان پر جاری جارحیت کو روکنے کے لیے ایک مضبوط اور مؤثر اقدام اٹھائیں۔
المشاط نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ اقوام متحدہ کو اسرائیلی ریاست کو ایک دہشت گرد ریاست کے طور پر تسلیم کرنا چاہیے تاکہ خطے میں جاری تشدد کو روکنے میں مدد مل سکے۔
واضح رہے کہ یمن کی جانب سے یہ مطالبہ فلسطینی اور لبنانی عوام پر ہونے والے حملوں کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: دہشت گرد ریاست اسرائیل کی فوج نے غرب اردن سے سینکڑوں حماس رہنماؤں کو گرفتار کرلیا
واضح رہے کہ یمن کے اس مطالبے نے بین الاقوامی سطح پر ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے، جہاں اسرائیلی ریاست کے اقدامات پر بڑھتی ہوئی تنقید سامنے آ رہی ہے۔
اب اقوام متحدہ کی طرف سے اس حوالے سے کیا اقدامات کیے جائیں گےیہ دیکھنا باقی ہے۔


مشہور خبریں۔
شمالی محاذ پر کیا ہو رہا ہے؟ صہیونی حکام کا بیان
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے مقبوضہ شمالی علاقوں میں اسرائیل کو ایک
ستمبر
وزیراعلیٰ جام کمال خود کو بچانے کے لیے متحرک ہو گئے
?️ 4 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے سیاسی بحران
اکتوبر
لبنان میں پیجر دھماکوں اور ناکام سازش کے ایک سال بعد
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: ہم بہتر ہو گئے ہیں، یہ وہ پیغام ہے جو حزب
ستمبر
سندھ میں 6 ستمبر سے طلبہ کو ویکسین لگانے کا فیصلہ
?️ 31 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے نویں سے
اگست
ہم ہمشیہ افغان عوام کے ساتھ ہیں:ملائیشیا
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:افغان امور کے لیے ملائیشیا کی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے
جولائی
کرغزستان میں ہنگاموں کی صورتحال پر پاکستانی سفیرکا ویڈیو بیان
?️ 18 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کرغزستان میں ہنگاموں کی صورتحال پر پاکستانی سفیر
مئی
نیٹو کا اسلحہ کہاں گیا؟
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے اعلان کیا کہ یوکرین کو فوجی
جون
حماس کا ثالثوں سے اسرائیلی جرائم کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ
?️ 18 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ میں جاری صیہونی مظالم
مارچ