?️
سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں پیجرز دھماکوں اور تباہی کی تحقیقات کے دوران مشتبہ افراد اور کمپنیوں کا سراغ ایشیا اور یورپ میں لگایا گیا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں پیجرز دھماکوں کی تحقیقات میں ایسے افراد اور کمپنیوں کا انکشاف ہوا ہے جو بظاہر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں اور ان کا تعلق ایشیا اور یورپ سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیروت کے پیجرز دھماکوں میں صیہونی کابینہ کا کردار
اخبار نے بتایا کہ یہ کمپنیاں جو لبنان میں صہیونی ریاست کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں شامل ہیں، زیادہ مشہور نہیں تھیں اور ان کو ایسے لوگ چلا رہے تھے جن کا اس فیلڈ سے کوئی خاص تعلق نہیں تھا۔
لبنان میں پیجرز دھماکوں میں ایک تائیوانی کمپنی کے ملوث ہونے کی رپورٹ کے بعد، تائیوان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔
تائیوان کے وزیر دفاع ولنگٹن کو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے اس معاملے پر تائیوان سے کوئی سیکیورٹی یا انٹیلیجنس معلومات کا تبادلہ نہیں کیا۔
تائیوانی کمپنی گولڈ اپولو کے بانی اور سربراہ ہسو چینگ کوانگ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی پیجرز کی سازندہ نہیں ہے اور ایک یورپی کمپنی نے ان کے برانڈ کا استعمال کیا ہے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ نے تائیوانی کمپنی گولڈ اپولو سے پیجرز خریدے تھے اور اسرائیل نے ان پیجرز میں موادِ منفجرہ چھپا دیا تھا، تاکہ لبنان میں پہنچنے سے پہلے ہی انہیں دھماکوں کے لیے تیار کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: بیروت پیجرز دھماکے کیوں ہوئے؛وال اسٹریٹ جنرل کا دعوی
رشیا ٹوڈے نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا کہ موساد نے ہزاروں پیجرز کو دھماکہ خیز مواد سے آلودہ کیا اور انہیں لبنان میں تقسیم کیا، ان پیجرز میں ایک مخصوص پیغام بھیجا گیا جس کے نتیجے میں ان کی بیٹری گرم ہو گئی اور پھر یہ دھماکے ہوئے۔
یہ تمام دعوے ابھی زیر تفتیش ہیں جبکہ حزب اللہ نے ابھی تک کوئی باضابطہ موقف اختیار نہیں کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
بی بی سی کو جھٹکا
?️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: شام کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے
جولائی
عراقی وزیر اعظم جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس قتل کیس میں کیا کر رہے ہیں؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم نے ایران، عراق، شام اور لبنان
اگست
امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کے صدر نے استعفیٰ کیوں دیا ؟
?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: کولمبیا یونیورسٹی کی صدر منوشے شفیق نے مختصر اور ہنگامہ
اگست
پی آئی اے کی جانب سے کینیڈا جانے والے مسافروں کے لئے ضروری ہدایات
?️ 22 جون 2021کراچی (سچ خبریں) پی آئی اے نے کینیڈا جانیوالے مسافروں کیلئے ضروری
جون
دشمن میڈیا قوموں کی جیت کو مسخ کر رہا ہے: بشار اسد
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:اسد نے مزید کہا کہ شامی قوم کا ایک بڑا حصہ
مارچ
’جمال جمالو کدو‘ پر یشما گل کے ڈانس کی ویڈیو وائرل
?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں: اداکارہ یشما گل اور ان کی سہیلیوں کی جانب سے
دسمبر
یواے ای حکام صیہونیوں کے تلوے چاٹتے ہوئے
?️ 7 جون 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے مابین غلام اور آقا
جون
اکثر صیہونی نوجوان کیا چاہتے ہیں؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہم نے اعلان کیا کہ اسرائیل
جولائی