پاکستان سے کس بارے میں بات کریں گے؟مودی کا سخت مؤقف

پاکستان سے کس بارے میں بات کریں گے؟مودی کا سخت مؤقف

?️

سچ خبریں:بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جنگ بندی کے بعد کہا کہ بھارت صرف دہشتگردی اور پاکستانی زیرانتظام کشمیر پر پاکستان سے بات کرے گا، انہوں نے دہشتگردی اور مذاکرات کو متضاد قرار دیا اور بھارتی افواج کو مکمل تیار رہنے کا حکم دیا۔

ٹاس خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حالیہ جنگ بندی کے بعد اپنے عوام سے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ بھارت پاکستان سے صرف دو امور پر مذاکرات کرے گا؛ دہشتگردی اور پاکستانی زیرانتظام کشمیر۔
 مودی نے کہا کہ اگر پاکستان سے کوئی بات چیت ہوگی، تو وہ صرف دہشتگردی اور کشمیر کے بارے میں ہوگی، کسی اور مسئلے پر نہیں۔
مودی نے اپنے بیان میں دو ٹوک انداز اپناتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ کا دور نہیں، لیکن یہ دہشتگردی کا دور بھی نہیں ہونا چاہیے،دہشتگردی اور مذاکرات، یا دہشتگردی اور تجارت دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی فوج، بحریہ، فضائیہ، بارڈر سیکیورٹی فورس اور دیگر تمام ادارے مکمل الرٹ پر ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ بھارت دہشتگردوں اور ان کے ریاستی سرپرستوں میں کوئی فرق نہیں کرے گا۔
یہ بیانات ایسے وقت میں آئے ہیں جب 22 اپریل کو پہلگام (کشمیر، بھارت کے زیرانتظام) میں ایک دہشتگرد حملے میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہوئے،
 بھارت نے اس حملے کا الزام اسلام آباد پر لگایا، 7 مئی کو بھارت نے آپریشن سیندور کے نام سے پاکستان اور آزاد کشمیر کے 9 مقامات کو نشانہ بنایا۔
 پانچ دن بعد، 20 مئی 2025 کو دونوں ممالک نے جنگ بندی پر اتفاق کیا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ میں آزادی اظہار کے تحفظ میں کمی؛ وجہ؟

?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: امریکی سپریم کورٹ کے اس جج نے اوہائیو کے فرانسسکن کیتھولک

وزیر اعظم نے الیکشن میں دھاندلی روکنے کیلئے ای ووٹنگ کو واحد آپشن قراردے  دیا

?️ 17 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن میں دھاندلی روکنے

غزہ کے لوگ عرب ممالک سے خطاب : ایران کی طرح کام کریں

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایسی حالت میں کہ جب الاقصیٰ طوفان کی لڑائی کے

منظر عام پر آنے والی ویڈیو کا ایک حصہ درست ہے،اعظم سواتی

?️ 7 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے سینیٹر اعظم سواتی نے

حکومت کا توہین پارلیمنٹ پر تین شخصیات کو استحقاق کمیٹی میں بلانے پر غور

?️ 26 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے

امریکہ نے یوکرین کی کتنی مدد کی؟

?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:پی بی ایس کی ویب سائٹ کے مطابق امریکہ ہر سال

حماس کی طرف سے مذاکرات کی معطلی درست نہیں: ہنیہ

?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے

پاکستان کا یورپی پارلیمنٹ توہین مذہب قرار داد پر مایوسی کا اظہار کیا

?️ 1 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے یورپی پارلیمنٹ میں توہین مذہب کے حوالے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے