?️
سچ خبریں:امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یورپی اتحادیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف Snapback Mechanism کے نفاذ پر جلد اور فیصلہ کن اقدام کریں، کیونکہ ان کے بقول، ایران نے واضح طور پر موجودہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق، مارکو روبیو نے یہ بیان پیرس میں یورپی نمائندوں سے ملاقات کے بعد جاری کیا،انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک، خصوصاً ای تھری (E3) یعنی فرانس، جرمنی اور برطانیہ کو فوری طور پر فیصلہ کرنا چاہیے کہ آیا ایران کے خلاف خودکار پابندیاں بحال کی جائیں یا نہیں، کیونکہ اب مزید تاخیر کی گنجائش نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کے خلاف پابندیاں برقرار رہیں گی:امریکہ
روبیو نے اپنی بات میں مزید کہا کہ ایران اس وقت ماضی کی نسبت سلاحِ ہستهای (ایٹمی ہتھیار) کے حصول کے قریب تر ہے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ امرریکی صدر واضح کر چکے ہیں کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تاہم، ان کا یہ بیان رافائل گروسی، ڈائریکٹر جنرل ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی (IAEA) کے حالیہ بیان سے متصادم ہے، گروسی نے فرانس کے اخبار لوموند کو انٹرویو میں واضح کیا تھا کہ:
> ایران کے پاس جوہری بم بنانے کی صلاحیت تو ہے، مگر اس کے پاس ابھی تک خود بم موجود نہیں، اور وہ اس سطح تک پہنچنے سے کافی دور ہے۔
مارکو روبیو نے جوہری معاہدے کی اس شق پر بھی تنقید کی جسے سن سیٹ کلاز کہا جاتا ہے، جس کے تحت کچھ پابندیاں ایک مقررہ مدت کے بعد ازخود ختم ہو جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی بھی معاہدہ جو دس سال بعد خود بخود ختم ہو جائے، ناقابل قبول ہے۔ ہمیں ایسا حل چاہیے جو مستقبل میں بھی ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روک سکے۔
ایران اور امریکہ کے درمیان پہلا غیرمستقیم مذاکراتی دور گزشتہ ہفتے عمان میں منعقد ہوا، جس میں ایران کی نمائندگی عباس عراقچی نے کی، یہ مذاکرات، 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برجام سے یکطرفہ علیحدگی کے بعد پہلی مرتبہ اعلیٰ سطح پر ہو رہے ہیں۔
دوسرا مذاکراتی دور آج روم، اٹلی میں متوقع ہے، حالانکہ پہلے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ یہ مذاکرات عمان میں ہوں گے۔
ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مذاکراتی مقام میں تبدیلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ سفارت کاری میں ایسی تبدیلیاں جو تندرو عناصر کی جانب سے کی جائیں، مذاکرات کے آغاز کو ہی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
مارکو روبیو کا بیان ایران کے خلاف امریکہ کی سخت گیر پالیسی کا تسلسل ہے، جبکہ یورپی ممالک اب دباؤ میں ہیں کہ وہ میکانزم ماشہ کے نفاذ سے متعلق حتمی فیصلہ کریں، دوسری جانب، ایران سفارتی عمل کے تسلسل پر زور دے رہا ہے اور مقام کی تبدیلی جیسے اقدامات کو عدم سنجیدگی قرار دے رہا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
امریکہ کا روس کے خلاف مزید پابندیوں کا اعلان
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ نے روس کے حمایتی ممالک پر نئی سخت
اکتوبر
صہیونی جرائم پیشہ گروہ متحدہ عرب امارات میں
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن نے متحدہ عرب امارات خاص طور پر دبئی
مئی
تُم جیتو یا ہارو، ہمیں تُم سے پیار ہے: مہوش حیات
?️ 12 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و
نومبر
شہباز گل جسمانی ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے
?️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے رہنما
اگست
آزاد کشمیر کا مالی سال 24-2023 کا بجٹ بغیر بحث کے قانون ساز اسمبلی سے منظور
?️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کی قانون
جون
ہم متحد چین کو مانتے ہیں:بھارت
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: تائیوان کے حوالے سے موجودہ صورتحال میں کسی بھی یکطرفہ
اگست
یو اے ای کی جیلوں میں ہونے والے تشدد کی کہانی؛ یورپی خاتون کی زبانی
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:فن لینڈ کی انسانی حقوق کی محافظ ایک خاتوں نے اعلان
اکتوبر
فرخ حبیب نے اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب ک نے
فروری