?️
سچ خبریں:ایک امریکی عہدیدار نے تسلیم کیا ہے کہ ایران کے خلاف حکمت عملی کے معاملے پر واشنگٹن اور تل ابیب میں اختلافات موجود ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، اسرائیل نے امریکی درخواست پر ایران پر حملے کو مؤخر کیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، امریکی روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل نے ایک سینئر امریکی عہدیدار کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان ایران سے نمٹنے کے طریقے پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بہت جلد ایران کے بارے میں فیصلہ کروں گا:ٹرمپ
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ ایران کے لیے ایک شرائطی دستاویز تیار کر رہا ہے جس میں یورینیم کی افزودگی کا مکمل خاتمہ بھی شامل ہے۔ اگر ایران ان شرائط کو تسلیم نہ کرے تو امریکی حکام کے مطابق اس کے لیے صورتحال سازگار نہیں ہو گی۔
اخبار کے مطابق، واشنگٹن کو امید ہے کہ ایران کے ساتھ کسی ممکنہ معاہدے کا فریم ورک اسرائیل کی سیکیورٹی خدشات کو کم کرے گا، تاکہ تل ابیب ایران پر فوری حملے کی ضرورت محسوس نہ کرے۔
ایک امریکی اہلکار کے بیان کے مطابق کہ فی الحال ہمارے اور اسرائیل کے درمیان اس بات پر اختلاف ہے کہ ایران کے ساتھ کیسے نمٹا جائے،اگر ایران معاہدے کے لیے تیار نہ ہو، تو ممکن ہے کہ ہمارا طرزِ عمل بدل جائے۔
رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا کہ اسرائیل نے 2024 میں ایران پر حملے کا منصوبہ تیار کیا تھا لیکن اس منصوبے کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر مؤخر کر دیا گیا۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، امریکی اور اسرائیلی حکام کا ماننا ہے کہ ایران پر کسی ممکنہ فوجی حملے سے اس کے ایٹمی پروگرام کو ایک سال تک پیچھے دھکیلا جا سکتا ہے، تاہم وہ یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ اس حملے کا دیرپا اثر ہونے میں شکوک موجود ہیں۔
مزید پڑھیں:ایران کے بارے میں نیتن یاہو اور ٹرمپ کی خام خیالی
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اختلافات کی بنیادی وجہ ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کارروائی کے وقت اور طریقہ کار پر ہے، جب کہ واشنگٹن سفارتی حل کو ترجیح دے رہا ہے، اسرائیل فوجی آپشن پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی محکمہ خارجہ میں آرکٹک سفیر کا عہدہ قائم
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: نیویارک پوسٹ نے لکھا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن
اگست
حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہی ہے، عمران خان
?️ 29 مئی 2022چارسدہ(سچ خبریں)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران
مئی
فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل، 90 روز میں عام انتخابات کرانے سے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
?️ 20 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں
اکتوبر
گراہم: ٹرمپ جلد ہی نئی روس مخالف پابندیوں کی منظوری دیں گے
?️ 30 جون 2025سچ خبریں: امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے یہ بتاتے ہوئے کہ روس
جون
قانون کے مطابق بیرون ملک کیے گئے جرم پر پاکستان میں بھی کارروائی ہو سکتی ہے، لاہور ہائیکورٹ
?️ 29 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص
مارچ
عراقی وزیر اعظم کا اس ملک کے دینی رہنما کے سلسلہ میں اظہار خیال
?️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم نے کیتھولک دنیا کے رہنما کے حالیہ عراق
مارچ
کیا امریکہ اور روس کے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں؟ روسی صدر کی زبانی
?️ 15 مارچ 2025 سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کی
مارچ
شہید یحییٰ سنور کا سب سے بڑا کارنامہ
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: مصری سیاسی مصنف اور تجزیہ کار، عباس ابوالحسن نے اپنے سوشل
اکتوبر