امریکی پولیس نے ایک اور بے گناہ شہری کو گھٹنوں کے نیچے دبا کر ہلاک کردیا

امریکی پولیس نے ایک اور بے گناہ شہری کو گھٹنوں کے نیچے دبا کر ہلاک کردیا

?️

کیلی فورنیا (سچ خبریں)  امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں پولیس افسروں نے دوران حراست ایک اور بے گناہ شہری کو گھٹنوں کے نیچے دبا کر موت کی وادی میں دھکیل دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے 26 سالہ ماریوگونزیلزکو گرفتاری کے وقت 5 منٹ تک زمین پر گرائے رکھا، جس کے باعث دم گھٹنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ سان فرانسسکو بے ایریا کے شہر المیڈا میں پیش آیا، پولیس کو ایک کال موصول ہوئی کہ پارک میں ایک مشتبہ شخص نشے کی حالت میں موجود ہے، اہلکاروں نے جائے وقوع پر موجود نوجوان کے ہاتھ کمر کے پیچھے باندھنے کی کوشش کی لیکن جب اس نے مزاحمت کی تو اہلکاروں نے اس کو زمین پر گرادیا اور کہنی سے اس کی گردن کو دبانا شروع کردیا، نوجوان خود کو چھڑوانے کی کوشش کی، جس پر ایک افسر نے اپنے گھٹنے سے اس کی گردن کو دبوچ لیا۔

اطلاعات کے مطابق حالت بگڑنے پر اہلکاروں نے گونزیلزکو مصنوعی طریقے سے سانس دینے کی کوشش بھی کی، لیکن تب تک وہ مرچکا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق مقتول شادی شدہ اور 4 سالہ بیٹے کا باپ تھا، اس کے علاوہ وہ اپنے 22 سالہ معذور بھائی کا واحد سہارا تھا۔

ماریو کے خاندان کے افراد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس افسروں پر اس کے قتل کا الزام عائد کیا ہے اور کہا کہ انہوں نے ماریو کو بھی جارج فلائیڈ کی طرح زمین پر گرا کر اور گلا گھونٹ کر مار دیا۔

واضح رہے کہ اس طرح کا واقعہ گزشتہ برس بھی پیش آیا تھا، جس میں ایک افریقی نژاد امریکی سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت بھی پولیس تشدد اور طاقت کے بے جا استعمال سے ہوئی تھی۔

مشہور خبریں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے مسلم لیگ پر پابندی کی شدید مذمت

?️ 28 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

ٹرمپ کے گھر سے میکرون کی نجی فائل کی دریافت

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی

شام میں امریکی غیر قانونی موجودگی کا خاتمہ ہو رہا ہے: دمشق

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:  شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے السریا چینل کو

پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینا صورتحال کو مزید مشکل بنا دے گا:بریل

?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار نے اس بات پر

بچوں کو اپنے مستقبل کے فیصلوں میں رائے دینے کا حق حاصل ہونا چاہیے، صبا قمر

?️ 20 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) میں پاکستان

نیتن یاہو کے خلاف صیہونی مظاہرے ایک بار پھر

?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی آباد کاروں نے مسلسل 11ویں ہفتے بنجمن نیتن یاہو کی

مآرب میں انصار اللہ کی پیش قدمی سے امریکہ اور سعودی عرب خوفزدہ

?️ 10 نومبر 2021سچ خبریں : عمانی وزیر خارجہ اور ان کے امریکی ہم منصب نے ٹیلیفون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے