?️
سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو نے خبردار کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں قید اسرائیلیوں کے مسئلے پر مزید انتظار کرنے کے لیے تیار نہیں اور حماس کو امریکی صدر کی دھمکی کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی واپسی اور نیتن یاہو کی جنگی چال؛ کیا نیا امریکی صدر اسرائیلی مقاصد کا شکار ہوگا؟
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ نے حماس کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی قیدیوں کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ حماس وہی کرے گی جو صدر ٹرمپ نے ان سے مطالبہ کیا ہے، ٹرمپ اسرائیلی قیدیوں کے معاملے پر مزید صبر نہیں کریں گے،حماس کو معلوم ہونا چاہیے کہ ٹرمپ جب کوئی بات کرتے ہیں، تو وہ اسے حقیقت میں بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ جیسی بیان بازیوں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے حربے تک؛ اردغان کی چالیں
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات ایک غیرمعمولی بیان میں کہا کہ حماس کو فوراً تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا اور ہلاک شدگان کی لاشیں واپس کرنی ہوں گی، ورنہ انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ یہ بحران حل کرنے کا وقت آ چکا ہے، اور اب مزید تاخیر ناقابل قبول ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ لبنان کو اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر مجبور کرنے پر مصر
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: حساس اور کشیدہ ماحوم کے درمیان، جہاں صہیونی ریاست کی جارحیت
نومبر
اسلامی ممالک کے لئے سعودی مالی امداد کی پالیسی میں تبدیلی
?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی حکام دوسرے ممالک کو ترقی کے لیے امداد فراہم کرنے
جنوری
صدر مملکت کی طرف سے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری
?️ 7 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 156
جون
عراق کے انتخابات،حقیقت یا وہم؟
?️ 8 اکتوبر 2025عراق کے انتخابات،حقیقت یا وہم؟ عراق میں پارلیمانی انتخابات قریب آ رہے
اکتوبر
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، شوبز شخصیات نے اپنی سرگرمیاں محدود کردیں
?️ 25 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ میں جاری تباہی پر
اکتوبر
عراق میں داعش کے خطرناک رہنما کی گرفتاری
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی فوج سے وابستہ صوبہ الانبار کی آپریشن کمانڈ نے اس
جولائی
مقبوضہ کشمیر کی حیثیت پر بھارتی سپریم کورٹ کا غیرقانونی فیصلہ، وزیرخارجہ کا عالمی اداروں کو خط
?️ 17 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اقوام
دسمبر
ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی یادداشت طے پا گئی: بغداد
?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں: عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے پیر کے روز اس
اپریل