?️
سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے 2024 کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کی جانب سے انہیں لاحق خطرات کا دعویٰ کرتے ہوئے اپنی سکیورٹی میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
رشیا ٹودے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریپبلکن پارٹی کے 2024 کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے سیکورٹی تحفظات میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں
رپورٹ کے مطابق 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے مبینہ خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے سکیورٹی تحفظات کو مزید مضبوط بنانے کی درخواست کی ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم نے ایران کی جانب سے ایک مبینہ خطرے کو بنیاد بنا کر سکیورٹی بڑھانے کے مطالبات کیے ہیں۔
ٹرمپ نے فوجی طیارے کی فراہمی، ان کی رہائش اور اجتماعات کے اوپر پروازوں پر پابندی، اور ان کی نقل و حمل کے لیے فوجی گاڑیوں کی فراہمی کی درخواست کی ہے۔
مزید پڑھیں: پابندیوں کی ساست کیسے خود امریکہ کے گلے پڑ گئی؟روسی سفیر کی زبانی
یاد رہے کہ سابق امریکی صدر نے اس سے قبل بھی ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف بے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے خطرات کے بعد حقیقی مسائل شروع ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
کالعدم جماعت کا احتجاج جاری، کئی ٹرینیں منسوخ
?️ 29 اکتوبر 2021کراچی(سچ خبریں) کالعدم جماعت کے احتجاج جاری ہے جس کے نتیجہ میں
اکتوبر
بلتستان: شاہراہِ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ سے بند، سیکڑوں مسافر، سیاح پریشانی کا شکار
?️ 22 جولائی 2021بلتستان( سچ خبریں) گلگت بلتستان میں چار روز سے جاری شدید بارشوں
جولائی
افغانستان کے لوگوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے:بھارت
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ افغانستان میں
فروری
آئی ایم ایف سے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر کی قسط منظور
?️ 8 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان
دسمبر
نیتن یاہو وزارت جنگ کے بنکر کی گہرائی سے: ہم کئی محاذوں پر لڑ رہے ہیں
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے یمن پر حملے کے ردعمل
ستمبر
امریکہ میں علیحدگی پسند رجحانات کی شدت
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:ق ایک نئے سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ
اکتوبر
عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 40 فیصد جبکہ پاکستان میں 16 فیصد اضافہ کیا گیا
?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی
ستمبر
جنگ میں صرف دو ہی فریق ہیں ایک مسلمان دوسرا نیتن یاہو۔ مولانا طاہر اشرفی
?️ 23 جون 2025لاہور (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی نے
جون