?️
سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نے صیہونی لابی کی حمایت حاصل کرنے کے لیے صیہونی ریاست کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔
الجزیرہ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 5 نومبر کو منعقد ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں صرف چند دن باقی ہیں، اسی وجہ سے دونوں بڑی امریکی جماعتوں کے امیدوار اپنی کامیابی کے امکانات کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، خاص طور پر طاقتور صیہونی لابی کی حمایت حاصل کرنے کی خاطر یہ امیدوار ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا امریکی صدر کے بدلنے سے واشنگٹن کی صیہونی حمایت میں فرق آئے گا؟
اسی سلسلے میں، سابق امریکی صدر اور موجودہ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ کو اسرائیل کو محدود نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے حماس کے سیاسی رہنما یحییٰ السنوار کی اسرائیل کے ہاتھوں شہادت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی موت سے غزہ کی جنگ کے حوالے سے ایک پرامن حل کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
ٹرمپ نے جو بائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ جو بائیڈن اسرائیل کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے، حالانکہ اسے کو بالکل اس کے برعکس کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: امریکی خارجہ پالیسی میں صیہونی لابیوں کا اثر و رسوخ
ٹرمپ نے بارہا خود کو اسرائیل کا ناجی قرار دیا ہے اور اپنی صدارت کے دوران کیے گئے اقدامات، جیسے ایران جوہری معاہدے (برجام) سے نکلنا، امریکی سفارتخانے کی یروشلم منتقلی، جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری کو تسلیم کرنا (جو شام کی ملکیت ہیں)، اور عرب ممالک کے ساتھ ابراہیم معاہدہ جیسے اقدامات کو اسرائیل کے حق میں اہم کامیابیاں شمار کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات
?️ 23 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی
ستمبر
’یو این کلائمیٹ چینج کانفرنس‘ میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق فنانسنگ کا مسئلہ اٹھائیں گے، شیری رحمٰن
?️ 19 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے پاکستان کلائمیٹ چینج
اکتوبر
کیف کے حق میں ماسکو کی جائیداد ضبط
?️ 12 فروری 2023گزشتہ سال فروری کے آخر میں یوکرین پر روس کے حملے کے
فروری
بغداد میں لندن کے سفیر سے عراقی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات میں کیا ہوا؟
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے پیر کے
اپریل
چینی صدر نے میکرون کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی
?️ 25 اپریل 2022سچ خبریں: چینی صدر شی جن پنگ نے پیر کو اپنے فرانسیسی
اپریل
فلسطین کی نئی مجاہد نسل کا کیا مقام ہے؟
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں صیہونی مخالف کارروائیوں میں شدت اور صیہونیوں اور
جون
پاک روس دوستی کے فروغ میں صدر پیوٹن کے کردار کا معترف ہوں۔ آصف زرداری
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ
مئی
یمن جنگ کے 3000 دن کیسے گذرے
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: یمن میں 3000 روزہ جنگ نے ظاہر کیا کہ مضبوط
جون