?️
سچ خبریں: صیہونی فوج کے ترجمان نے غزہ میں صیہونی قیدیوں کی ہلاکت کی رپورٹ کو مسترد کر دیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی نصیرات میں کل کی کارروائی، جس میں ایک ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک اور زخمی ہوئے، آخر کار چار صیہونی قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ختم ہوئی۔ اس کارروائی کی تل آویو کو بھاری قیمت چکانا پڑی۔
مزید پڑھیں: صیہونی شہری اپنے قیدیوں کی رہائی کے لیے کیا کر رہے ہیں؟
حماس کی تازہ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی گزشتہ روز کی کارروائی میں مزید تین صیہونی قیدی ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے ایک امریکی شہری ہے جس کی وجہ سے اب ایک بار پھر نیتن یاہو کی اتحادی کابینہ پر قیدیوں کے خاندانوں کی طرف سے اندرونی دباؤ اور بین الاقوامی دباؤ بڑھ سکتا ہے۔
صیہونی فوج کے ترجمان پیٹر لرنر نے حماس کی رپورٹ کے رد عمل میں مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ ہمارے فوجی آپریشن میں کوئی بھی قیدی ہلاک نہیں ہوا اور حماس کے نئے دعوے محض پروپیگنڈا ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حماس کی طرف سے اس طرح کی کارروائیاں صرف نفسیاتی جنگ کے مقصد سے کی جاتی ہیں اور اس کا مقصد ہمارے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے، میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ حماس کی کسی بھی بات کو شک کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: صیہونی قیدیوں کی رہائی میں نیتن یاہو کی ناکامی
اگرچہ اس صیہونی اہلکار نے حماس کی رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے، لیکن خود صیہونی حکومت کے انٹیلی جنس حکام کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ میں آپریشن اور بمباری کے دوران متعدد صیہونی قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانےکی مہم کا آغاز
?️ 10 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) محکمہ صحت نے ملک بھر میں 60 سال سے
مارچ
آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف سب سے مقبول جماعت
?️ 23 جولائی 2021مظفرآباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات کے انعقاد کے میں
جولائی
بھارت میں مسلم کش فسادات
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:بھارتی چار ریاستوں مدھیہ پردیش، گجرات،جھاڑکھنڈ اورمغربی بنگال میں ہندو انتہاپسندوں
اپریل
صیہونیوں کا فلسطینیوں کے سامنے اپنی بے بسی کا اعتراف
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کے ایک فوجی
ستمبر
چینی آنلائن کمپنی علی بابا پر 2.75 ارب امریکی ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا گیا
?️ 11 اپریل 2021بیجنگ (سچ خبریں) چینی آنلائن کمپنی، علی بابا پر 18 ارب یوآن
اپریل
کیا امریکی حکومت گر سکتی ہے؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی نمائندوں کے درمیان وفاقی بجٹ پر اختلاف کی شدت
ستمبر
مجھے امید ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل جلد ہی سمجھوتے کے معاہدے پر دستخط کریں گے:صیہونی وزیر جنگ
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ
دسمبر
حکومت کے نئے ٹیکس اقدامات سے بلڈرز، ڈویلپرز اور کھاد فروخت کرنے والے متاثر
?️ 27 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کا پروگرام بحال کرنے کی
جون