سچ خبریں:صیہونی قابض فوج عمارتوں کو رہائشیوں سمیت نذرِ آتش کر رہی ہے اور غزہ میں فلسطینی مہاجرین کے پناہ گزین کیمپوں کو تباہ کر رہی ہے۔
شمالی غزہ پٹی میں شہری دفاع کے ادارے کے ترجمان محمود بصل نے المیادین چینل سے بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی قابض فوج جان بوجھ کر اس علاقے میں عام شہریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل فلسطینی پناہ گزینوں کو مصنوعی جزیرے پر آباد کرنے کا خواہاں
انہوں نے مزید کہا کہ اس قتل عام کے ساتھ، صیہونی فوجی جبالیہ میں فلسطینیوں کو محاصرے اور بھوک کے ذریعے نشانہ بنا رہے ہیں، وہ جبالیہ اور شمالی غزہ پٹی کے علاقوں میں امدادی ٹیموں کی سرگرمیوں میں بھی رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔
بصل نے واضح کیا کہ صیہونی قابض فوج عمارتوں کو ان کے رہائشیوں سمیت نذرِ آتش کر رہی ہے اور غزہ میں فلسطینی مہاجرین کے پناہ گزین کیمپوں کو تباہ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی فوج منصوبہ بندی کے تحت شمالی غزہ پٹی میں رہائشی عمارتوں کو تباہ کر رہی ہے اور اس علاقے کو ویران کر رہی ہے تاکہ یہ رہائش کے قابل نہ رہے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی فوج شمالی غزہ پٹی میں مزاحمتی قوتوں کو ختم کرنے کے مقصد سے اس علاقے کو الگ کرنے اور شدید محاصرے کی کوشش میں ہے۔
الجزیرہ چینل کے نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج جبالیہ کے مغربی علاقوں میں رہائشی عمارتوں کو مکمل طور پر تباہ کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران صیہونی جنگی طیاروں کی پرواز کے ساتھ ہی غزہ شہر اور اس کے شمالی حصے میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کے وحشیانہ کے جرائم کی بین الاقوامی رپورٹ
صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران غزہ پٹی کے مختلف علاقوں خاص طور پر اس کے شمالی حصے کو نشانہ بنایا ہے۔
صیہونی فوج کے توپ خانے نے بھی مرکزی غزہ پٹی میں النصیرات کیمپ کے شمال مغربی حصے پر بھاری حملے کیے ہیں۔
یہ حملے غزہ شہر کے شمال مغربی علاقے الصفطاوی تک کیے گئے جس کے نتیجے میں کئی افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔