🗓️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے افغانستان میں پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا طالبان پر اثر انداز ہونے میں اہم کردار ہے اور امریکا کو امید ہے کہ اسلام آباد اس کردار کو ادا کرے گا اور پاکستان کے کردار کے بغیر افغانستان میں امن کا بحال ہونا مشکل ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن کا مختلف بین الاقوامی ٹیلی وژن چینلز کو انٹرویو کے دوران دیا گیا یہ بیان پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے واشنگٹن کے ایک اہم دورے کے دوران سامنے آیا ہے۔
انٹونی بلنکن نے ‘ٹائمز آف انڈیا’ کو بتایا کہ پاکستان کا طالبان پر اثر و رسوخ میں اہم کردار ہے جو اسے ادا کرنا ہے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ طالبان قوت سے اس ملک پر قابض نہ ہوں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ یہ کردار ادا کرے گا۔
جمعرات کو بھارت کا اپنا دو روزہ دورہ مکمل کرنے والے سیکریٹری خارجہ نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ خطے، خصوصاً افغانستان میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت کا جائزہ لیا۔
اے بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکی انخلا کے دوران پوری دنیا افغانستان میں مظالم کی پریشان کن خبریں سن رہی ہے اور اس طرح کی اطلاعات ‘یقینی طور پر پورے ملک کے لیے طالبان کے ارادوں کو بہتر قرار نہیں دیتی ہیں۔
الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی سیکریٹری خارجہ نے خبردار کیا کہ ‘ایسا افغانستان جو گزشتہ 20 سالوں کے بنیادی فوائد کا احترام نہیں کرے وہ بین الاقوامی برادری میں اکیلا ہوجائے گا۔
واشنگٹن میں سیکریٹری خارجہ کے دفتر سے جاری کردہ یہ انٹرویوز اس بڑھتی ہوئی امریکی تشویش کی عکاسی کرتے ہیں کہ طالبان تمام افغان فریقین پر مشتمل حکومت کی بین الاقوامی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے طاقت کے زور پر کابل فتح کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
15 ستمبر تک امریکی اور نیٹو کے تمام افواج کے افغانستان سے انخلا کے عزم کے باوجود امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اپنا سفارتی اثرورسوخ طالبان کے قبضے کو روکنے کے لیے استعمال کر رہی ہے اور یہی وہ مقام ہے جہاں وہ پاکستان کے لیے اہم کردار دیکھتے ہیں۔
جہاں پاکستان بھی کابل میں فوجی قبضے کو روکنا چاہتا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے رواں ہفتے ایک امریکی ٹیلی ویژن شو پی بی ایس نیوز آوور کو بتایا کہ فوجیوں کے انخلا کے لیے ٹائم ٹیبل طے کرنے کے امریکی فیصلے میں بھی اسلام آباد کے اختیارات محدود ہیں۔
وزیر اعظم نے اشارہ کیا کہ طالبان انخلا کو اپنی فتح کے طور پر دیکھتے ہیں اور وہ مفاہمت کی کوششوں پر زیادہ توجہ دیتے اگر ٹائم ٹیبل کا اعلان نہ کیا گیا ہوتا تو۔
پاکستانی ٹیم جو تین روز قبل واشنگٹن پہنچی تھی، سینئر امریکی عہدیداروں، قانون سازوں، تھنک ٹینک کے ماہرین اور میڈیا کے نمائندوں سے ملاقاتوں میں اپنے موقف کی وضاحت میں مصروف ہے۔
مشہور خبریں۔
ترکی اور مصر کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز
🗓️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر کے صدر نے 12 سال بعد ایک تاریخی دورے
ستمبر
غزہ کے حامی طلباء کے خلاف امریکی کانگریس نے کیا کہا؟
🗓️ 5 مئی 2024سچ خبریں: ایک طرف امریکی پولیس کے ہاتھوں طلباء پر جبر تشدد
مئی
صیہونی جاسوس کے ہیڈکوارٹر پر ایران کے میزائل حملے کے 4 اہم پیغامات
🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: اپنے نئے مضمون میں خطے کے عسکری ماہر اور اسٹریٹجک
مارچ
الیکشن وقت پر کرانے کیلئے سینیٹ سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع
🗓️ 7 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن وقت پر کرانے کے لیے سینیٹ سیکرٹریٹ میں
جنوری
زارا برانڈ کے کپڑے خریدنا حرام ہے:فلسطینی قاضی القضات
🗓️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی عدلیہ کے سربراہ نے ایک فتوے میں اعلان کیا ہے
اکتوبر
عالمی براداری نے مقبوضہ کشمیر کے لیے کیا کیا ہے؟
🗓️ 24 اگست 2023سچ خبریں: کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کے
اگست
اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کے فیلوز کا دو روزہ دورہ پاکستان
🗓️ 11 اکتوبر 2022اسلام آباد :(سچ خبریں) اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کے فیلوز کا
اکتوبر
بغاوت پر اکسانے کا کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ سے عمران خان کی 3 مئی تک عبوری ضمانت منظور
🗓️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں کے خلاف بیانات
اپریل