?️
ریاض (سچ خبریں) سعودی حکومت نے نماز کے اوقات میں تجارتی مراکز بند کرنے والے قانون کے حوالے سے اہم فیصلہ سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب پانچوں نمازوں کی اوقات میں تمام کاروبار، دکانیں اور دیگر کاروباری سرگرمیاں بغیر وقفے کے جاری رکھی جا سکتی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی سلطنت میں معاشرتی اور معاشی اصلاحات کا یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے جس کا تیل پر انحصار کم کر کے نجی شعبوں کو ترقی دینا ہے جبکہ سعودی حکومت نے ترقی کے بہانے سے متعدد اسلامی قوانین کو بھی ختم کردیا ہے۔
کونسل آف سعودی چیمبرز کے فیصلے کے بعد دہائیوں پرانا اقدام غیر موثر ہوجائے گا جس کے تحت نماز کے اوقات کار کے دوران تمام دکانوں اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کو کم از کم آدھے گھنٹے کے لیے بند کردیا جاتا تھا۔
اوکاز نامی اخبار نے بزنس فیڈریشن کے ایک مراسلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دوران دکان کے مالکان اور خریداروں کی صحت کو مد نظر کرتے ہوئے ہم تمام دکاندار پر زور دیتے ہیں کہ وہ بشمول نماز کے اوقات کار میں اپنی دکانیں اور کاروبار کھلا رکھیں۔
سعودی حکومت کے میڈیا آفس نے غیرملکی خبرساں ادار رائٹرز کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست پر فوری طور پر جواب نہیں دیا۔
گزشتہ چند سال سے سعودی عرب کی تیل کی کمائی میں مسلسل کمی آرہی ہے اور حکومت تیل کی کمائی پر انحصار کم کرنے کے لیے سیاحت اور انٹرٹینمنٹ سمیت دیگر متبادل ذرائع میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔
ریاض حکومت نے حالیہ چند سال میں نہ صرف وہاں خواتین سیاحوں کے لیے نرمیاں متعارف کرائی ہیں بلکہ پہلی بار خواتین کو ڈرائیونگ کرنے، انہیں غیر محرم کے ساتھ نوکری کرنے، ماڈلنگ و اداکاری کرنے اور فیشن ویکس میں شرکت کی اجازت بھی دی ہے۔
اب سعودی عرب میں خواتین غیر محرم مرد کے ساتھ نوکری بھی کرتی ہیں اور خواتین اداکاری کے شعبے میں بھی سامنے آئی ہیں۔
جون میں سعودی عرب نے اپنے قانون میں اہم تبدیلی کی تھی جس کے بعد اب ملک میں رہنے والی خواتین، والد یا کسی مرد سرپرست کی مرضی کے بغیر آزادانہ زندگی گزار سکیں گی۔
واضح رہے کہ نام نہاد اسلامی ملک سعودی عرب نے پہلی بار عام سیاحت کا اعلان کرتے ہوئے غیر ملکی خواتین کو عبایا پہننے سے بھی آزاد قرار دیا تھا جس کے بعد اکتوبر 2019 میں سعودی عرب نے غیر ملکیوں کی سیاحت کے لیے توجہ حاصل کرنے کی غرض سے انہیں مزید آسانیاں دینے کا اعلان کردیا تھا۔
مشہور خبریں۔
زیادہ تر امریکیوں کے نزدیک ٹرمپ نفرت انگیز
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ 65 فیصد امریکی شہری
فروری
واٹس ایپ نے صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کرا دیا
?️ 24 ستمبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کی مشکلات کو مد نظر
ستمبر
ایرانی میزائل کہاں کہاں لگے؟
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایران کی جانب
اکتوبر
افغانستان ڈرون حملے میں پاکستانی زمین نہیں بلکہ فضا کے استعمال کا ‘سوال’ ہے، فواد چوہدری
?️ 6 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے
اگست
صدر نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس مسرت ہلالی
مئی
امریکی پابندیاں کیوبا کی معاشی ناکہ بندی کو جائز قرار دینے کا ایک ذریعہ ہیں:کیوبا
?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:کیوبا کے وزیر خارجہ نے ہوانا پولیس اور مسلح افواج کے
جولائی
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی حکومت کی بڑھتی ہوئی فسطائیت پر دنیا کی خاموشی کی مذمت
?️ 16 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین
اپریل
آج اسرائیل کے لیے نہایت مشکل دن ہے؛نتین یاہو کا اعتراف
?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کے حملے میں 7 صہیونی فوجیوں کی ہلاکت
جون