کینیڈا میں مسلم خاندان کے قتل کا معاملہ، ہزاروں افراد نے اس دہشت گردی کے خلاف مارچ کیا

کینیڈا میں مسلم خاندان کے قتل کا معاملہ، ہزاروں افراد نے اس دہشت گردی کے خلاف مارچ کیا

?️

کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا میں ایک انتہاپسند دہشت گرد کی جانب سے مسلم خاندان کے بیہمانہ قتل کے خلاف ہزاروں افراد نے مارچ کیا جس میں اس دشہت گردی کی شدید مذمت کی گئی جبکہ مسلم خاندان سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں ہزاروں افراد نے جاں بحق ہونے والے مسلمان خاندان سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کیا جنہیں ایک شخص نے ٹرک تلے کچل دیا تھا۔

اونٹاریو اور اس کے جنوب مغربی شہر لندن میں لوگوں نے 7 کلومیٹر مارچ کیا جو جائے واقعہ سے متاثرہ خاندان کے گھر کے پاس مسجد تک تھا، اسی جگہ کے قریب ہی حملہ آور نیتھانیئل ویلٹمین کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مذکورہ واقعے کے خلاف ہونے والے مارچ میں لوگوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر ’یہاں نفرت کی کوئی جگہ نہیں، نفرت کے مقابلے میں محبت جیسے جملے درج تھے، اسی طرح کے مارچ کینیڈا کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے اونٹاریو کے دوسرے شہروں میں بھی منعقد کیے گئے۔

متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک لمحے کی خاموشی کے بعد مختلف مذاہب کے نمائندوں نے نفرت انگیزی کی مذمت کی اور لندن میں 30 ہزار افراد پر مشتمل مسلم کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی۔

مارچ میں شامل کالج کے 19 سالہ طالبعلم عبد اللہ نے کہا کہ مارچ میں تعداد ہی نہیں بلکہ لندن میں ہر ایک کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شخص نے شرکت کی، اس حملے کے بعد کینیڈا میں شدید غم و غصہ پھیل گیا ہے۔

اونٹاریو کے شہر لندن کے میئر ایڈ ہولڈر کے مطابق چاروں مقتولین کا تعلق ایک ہی خاندان کی 3 نسلوں سے تھا، ان پانچ میں سے 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی اور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

حملے کے فوراً بعد ہی گرفتار کیے گئے 20 سالہ ملزم پر پہلے درجے کے قتل اور قتل کی کوشش کے چار الزامات عائد کیے گئے ہیں جبکہ مسلم برادری کے متعدد رہنماؤں نے عدالتوں سے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں ہاؤس آف کامنز میں خطاب کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم نے کہا تھا کہ یہ قتل کوئی حادثہ نہیں تھا، یہ ایک دہشت گردی کا حملہ تھا، جو ہماری برادریوں میں سے ایک کے دل میں نفرت کا نتیجہ تھا۔

پولیس کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب ایک خاندان کے افراد ایک ساتھ فٹ پاتھ پر چل رہے تھے اور اسی دوران وہ سڑک پار کرنے کا سوچ ہی رہے تھے کہ ایک کالے پک اپ ٹرک نے انہیں کچل دیا۔

مشہور خبریں۔

 یمن کا ہزار کلومیٹر دُور اسرائیلی جہاز پر حملے پر Maritime Executive کی حیرت

?️ 2 ستمبر 2025 یمن کا ہزار کلومیٹر دُور اسرائیلی جہاز پر حملے پر Maritime Executive

روس سوچ رہا تھا کہ 12 گھنٹے میں کیف پر قبضہ کر لے گا: یوکرائنی وزیر دفاع

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:  جیسا کہ روسی اور یوکرینی افواج اور مغربی پوزیشنوں کے

برازیل نے بھی اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا

?️ 24 جولائی 2025برازیل نے بھی اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کا ساتھ دینے کا

ایم این ایز کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد پیسے بچانے کیلئے قومی اسمبلی کے 220 ملازمین برطرف

?️ 2 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نے اخراجات کم کرنے کے لیے

وزیراعظم کی پی این ایس سی کو عالمی معیار کی شپنگ کمپنی میں بدلنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت

?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی

روس کی شام اور ترکی سے امیدیں

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:میخائل بوگدانوف، نائب وزیر خارجہ اور مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک

فلسطینی پناہ گزینوں کے خیمے صیہونی درندگی کا شکار

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں اپنی

اسمبلیوں کی تحلیل روکنے کے لیے پی ڈی ایم کا مختلف آپشنز پر غور

?️ 19 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کو تحلیل ہونے سے روکنے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے