?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی رہائش گاہ پر بم حملے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا اور حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق رہایش گاہ کے باہر سے ایک مسلح شخص کو بارودی مواد سے بھری گاڑی کے ساتھ حراست میں لیا گیا، مسلح شخص کے پاس سے رائفل اور شارٹ گن بھی برآمد ہوئی ہے، واقعے کے وقت کملا ہیرس گھر میں جاری مرمتی کام کے باعث موجود نہیں تھیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے مشتبہ شخص کی شناخت 31 سالہ پال مورے کے نام سے ہوئی، جو سان اینٹونیو کا رہایشی ہے، اسے خفیہ اداروں کی رپورٹ کے بعد حراست میں لیا گیا۔
دوسری جانب امریکا میں ایشیائی امریکیوں کے خلاف نفرت اور جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے، ایک رپورٹ کے مطابق سال بھر میں 3 ہزار 800 واقعات پیش آئے۔
بدھ کے روزاٹلانٹا میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں 6 ایشیائی خواتین بھی شامل تھیں، امریکا میں ایشیائی باشندوں کا اطلاق چینی، کوریائی، فلپائنی، ویتنامی اورجاپانی شہریوں پر کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایشیائی امریکیوں کے خلاف جرائم میں اضافہ کورونا کے پھیلاؤ اور ٹرمپ کی نفرت انگیز تقاریر کے بعد ہوا، ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں سفیدفام بالادستی میں دو گنا اضافہ دیکھا گیا۔
اس سے قبل امریکی خفیہ اداروں نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا تھا کہ ملک کو سب سے بڑا خطرہ داخلی انتہا پسندی سے ہے، مقامی انتہا پسند شہریوں اور حکومت پر حملوں کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔
بدھ کے روز جاری کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ منصوبہ بندی انفرادی سطح پر یا چند افراد پر مشتمل گروہوں کی جانب سے ہو سکتی ہے، جو پُرتشدد نظریات رکھتے ہیں، نسل پرست مختلف امور کو وجہ بنا کر عوام کو تشدد پر ابھار رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
دنیا بھر میں انسٹاگرام سروس ڈاؤن، میمز کی بھرمار
?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں 21 اور 22 مارچ کی
مارچ
شہریوں کے قتل سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے ’اشتعال انگیز‘ بیان پر پاکستان کا اظہارمذمت
?️ 6 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ
اپریل
بینجمن نیتن یاہو کینسر میں مبتلا
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے خبر دی ہے کہ بنجمن نیتن یاہو
دسمبر
صہیونی اور امریکی جارحیت پر یمنی سیاسی رہنما کا ردعمل
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سینئر رکن محمد علی الحوثی
جنوری
چین کا پاکستان کو جدید فائٹر جیٹ جے 35 اے فراہم کرنے کا اعلان
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ کے ہاتھوں
مئی
اسرائیل نے جنگ بندی کا کیا غلط استعمال
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: حماس کے بیرون ملک سیاسی دفتر کے سربراہ ابو زہری نے
مارچ
لبنانی حزب اللہ کے بارے میں صیہونیوں کا اہم اعتراف
?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے پہلی بار باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ
مارچ
100 گاڑیوں پر مشتمل ترک قافلے کی ادلب آمد
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں: 100 گاڑیوں پر مشتمل ترک فوج کا قافلہ جس میں ٹینک
اکتوبر