?️
بیروت (سچ خبریں) عرب پارلیمنٹ نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف بڑا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور یہودی آبادکاروں نے فلسطینی عوام کے خلاف دہشت گردی اور ظالمانہ کاروائیاں شروع کی ہیں جنہیں فوری طور پر بند ہونا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق عرب پارلیمانی یونین نے مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے ذریعہ اہالیان القدس کے خلاف شروع کیے گئے حملوں، نسلی صفائی کے منصوبوں اور جبر و تشدد کے دیگر ہتھکنڈوں پر مسلسل عمل درآمد اور القدس کے شہریوں کو ان کے گھروں اور محلوں سے نقل مکانی پر مجبور کرنے کی مذمت کی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کل منگل کو بیروت میں منعقد ہونے والی عرب پارلیمنٹ اجلاس کے بعد جاری ایک بیان میں پارلیمنٹ نے انسانی حقوق کی تنظیموں، قومی پارلیمنٹس اور بین الاقوامی پارلیمانی یونینوں سے وابستہ بین الاقوامی تنظیموں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے، قانونی احتساب کے اصول کو فعال کرنے اور اس قابض ریاست اور اس کے آبادکاروں کے خلاف کارروائی پر زور دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بیت المقدس کے ہمارے فلسطینی بھائیوں کو جبر و تشدد کے ذریعے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کررہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست بیت المقدس کی آئینی اور آبادیاتی حیثیت تبدیل کرنے کے لیے یہودی آباد کاروں کا فلسطینی آبادی پر غلبہ اور تسلم قائم کرنا چاہتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کو ضروری تحفظ فراہم کرنے پر مجبور کرنا، یروشلم اور اس کے عرب کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کے مقصد سے تمام نوآبادیاتی منصوبوں کے فوری خاتمے، فلسطینی، اسلامی اور عیسائی شناخت جیسا کہ چوتھے جنیوا کنونشن اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، خاص طور پر سن 2016 کی قرارداد (2334)، اور جنرل اسمبلی کی قرارداد اقوام متحدہ کی ES-10 / L.23 2018 پر عمل درآمد کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالا جائے۔
عرب پارلیمانی یونین نے بین الاقوامی برادری، سلامتی کونسل اور دنیا کے تمام آزاد ضمیر انسانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ اسرائیلی قابض ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جاری سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے آواز بلند کریں۔
خیال رہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے فلسطینیوں کے خلاف سنگین جرائم کے ارتکاب پر اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف سنگین نوعیت کے جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں کروڑوں کی بچت کی گئی
?️ 13 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) 3سال میں وزیراعظم آفس اور ہاؤس کے اخراجات
جون
ایک مہینے میں صہیونیوں کے ہاتھوں 450 سے زائد فلسطینی گرفتار
?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ مقبوضہ علاقوں میں 450 سے زائد
فروری
بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں سول ملیشیا وی ڈی جی کو بحال کردیا، امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی
?️ 28 فروری 2023سرینگر: (سچ خبریں) امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے انکشاف
فروری
دیگ سے زیادہ چمچہ گرم
?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:تل ابیب کا سفر کرنے والے بحرینی وزیر نے صہیونیوں کو
نومبر
این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ بڑھ تو سکتا ہے کم نہیں ہوسکتا، وزیر اعلیٰ سندھ
?️ 16 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا
مارچ
ناسا نے مریخ پر اترنے والے خلائی مشن کی پہلی کلر تصاویر جاری کر دی
?️ 21 فروری 2021 ناسا کی خلائی مشین پرسیورینس نے سرخ سیارے مریخ پر اترنے کے
فروری
جہاں ضروری ہوا وہاں ڈیم بنائیں گے، علی امین گنڈاپور
?️ 28 اگست 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ
اگست
بغیر اجازت ڈی این اے ٹیسٹ کرانا غیر قانونی ہے، سپریم کورٹ
?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے جائیداد کے لیے ولدیت کا تنازع
اپریل