SachKhabrain
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
SachKhabrain
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اصلی صفحہ دنیا

امریکہ اور روس کے مابین حالات کشیدہ، روس نے امریکہ سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

مارچ 18, 2021
اندر دنیا
امریکہ اور روس کے مابین حالات کشیدہ، روس نے امریکہ سے اپنا سفیر واپس بلا لیا
0
تقسیم
18
آراء
Share on FacebookShare on Twitter

ماسکو (سچ خبریں) امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے روسی صدر کی توہین اور انہیں قاتل کہنے پر امریکہ اور روس کے مابین شدید تنازع پیدا ہوگیا ہے جس کے بعد روس نے امریکہ میں تعنیات اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کیساتھ حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد روس نے اپنا سفیر وطن واپس بلا لیا ہے، تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن کے بیان نے تعلقات بگاڑنے میں جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اس انتہائی اہم فیصلے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات مشکل مرحلے میں ہیں، اپنا سفیر مشاورت کیلئے بلایا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو قاتل قرار دیا تھا، انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں پیوٹن کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں ہمارے صدارت الیکشن میں کھلم کھلا مداخلت کا حساب دینا پڑے گا۔

صدر جوبائیڈن نے یہ انٹرویو ایک امریکی نیوز چینل ‘اے بی سی’ کو دیا تھا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے روسی ہم منصب پیوٹن نے امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو ڈونلڈ ٹرمپ کرنے کے حق میں ہدایات دی تھیں، انہوں نے ہمارے نظام کیساتھ جس قسم کا کھیل کھیلنے کی کوشش کی، انھیں بہت جلد اس کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کھلم کھلا صدر پیوٹن کو دھمکی دی اور کہا کہ سب دیکھیں گے کہ بہت جلد روس کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی، یہ بات ذہن میں رہے کہ امریکا کے خفیہ اداروں کی جانب سے یہ چونکا دینے والی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدارتی انتخابات میں براہ راست مداخلت کی کوششیں کی تھیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے روسی صدر ولادیمیر کو بے رحم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک وہ ایک قاتل ہیں۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے بہت قریب سمجھے جاتے تھے، اس سے قبل بھی امریکی میڈیا میں یہ الزامات لگتے رہے ہیں کہ انہوں نے انتخابات میں جیت کیلئے روس کی مدد لی تھی۔

Short Link
Copied
ٹیگز: امریکہامریکی صدرجوبائیڈنروسروسی صدرولادیمیر پیوٹن

متعلقہ پوسٹس

افغانستان
دنیا

سعودی سفارت کار افغانستان سے نکلنے کے بعد پاکستان میں آباد

فروری 7, 2023
شام
دنیا

شمالی شام میں زلزلے کی وجہ سے ایک جیل کا منہدم ہونا سے داعشی فرار

فروری 7, 2023
سعودی عرب
دنیا

سعودی عرب میں آزادی اظہار رائے کے 4 قیدیوں کو سزائے موت کا حکم

فروری 7, 2023

سعودی سفارت کار افغانستان سے نکلنے کے بعد پاکستان میں آباد

افغانستان
فروری 7, 2023
0

سچ خبریں:دو خبری ذرائع نے بتایا کہ کابل میں حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کے انتباہ کے درمیان سعودی عرب...

مزید پڑھیں

شمالی شام میں زلزلے کی وجہ سے ایک جیل کا منہدم ہونا سے داعشی فرار

شام
فروری 7, 2023
0

سچ خبریں:شمال مغربی شام میں قید قیدی جن میں زیادہ تر داعش کے دہشت گرد ہیں پیر کی رات تباہ...

مزید پڑھیں

سعودی عرب میں آزادی اظہار رائے کے 4 قیدیوں کو سزائے موت کا حکم

سعودی عرب
فروری 7, 2023
0

سچ خبریں:سعودی اپوزیشن ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی حکام نے سعودی عرب میں آزادی اظہار رائے کے 4...

مزید پڑھیں

لبنان نے شام میں زلزلے کے متاثرین کی مدد کے لیے اپنی بندرگاہیں اور ہوائی اڈے کھولے

لبنان
فروری 7, 2023
0

سچ خبریں:شام میں زلزلہ کے متاثرین کی مدد کے لیے لبنان کی عبوری حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ علی حمیہ نے...

مزید پڑھیں
SachKhabrain

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Follow Us

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • Contact
  • Home
  • Home
  • Home 2
  • Home 3

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?