فواد چوہدری نے زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی خبروں کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

فواد چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ غیر ملکی نیٹ ورک سے افواہ اڑائ جاتی ہے، پاکستان کے سوشل میڈیا ہر موجود ایک مخصوص گروپ اس افوہ پر تبصرے کرتا ہے اور پھر پیپلز پارٹی اور نون کا کوئ رہنما اس افوہ کو میڈیا پر عین عبادت سمجھ کر بول دیتا ہے اور یوں ایک افواہ کو مین سٹریم کیا جاتا ہے- انہوں نے مزید کہا کہ اس سے مضحکہ خیز گفتگو کیا ہوگی کہ زلفی بخاری نے فوج کے نمائمدے کی حیثیت سے اسرائیل کا دورہ کیا لیکن بلاول بھٹو اپنے دماغ کو تھوڑا سا بھی زحمت دینے کی بجائے طوطے کی طرح ایک احمقانہ افواہ پر تبصرے کرنا شروع ہو گئے، غیر سنجیدہ سیاسی قیادت پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے-

واضح رہے کہ اسرائیلی جریدے ” ہیوم“ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیر زلفی بخاری نے نومبر2020 میں اسرائیل کا مختصر دورہ کیا تھا اور وزارت خارجہ کی سنیئراہلکار سے ملاقات بھی کی تھی.

اسرائیلی جریدے کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری اپنے برطانوی پاسپورٹ کو استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد سے براستہ لندن اسرائیل کے بین گوریون ایئرپورٹ پہنچے تھے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد انہیں سرکاری گاڑی کے ذریعے تل ابیب لے جایا گیا جہاں ان کی اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار سے انہوں نے ملاقات کی. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی جریدے کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری نے وزیراعظم عمران خان کا پیغام وزارت خارجہ کے اہلکار کو دیا تھا جبکہ اسرائیلی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ یوسی کوہن کو آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا پیغام دیا تھا جریدے نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ ملاقات متحدہ عرب امارات کے شدید دباﺅ کے بعد کی گئی تاہم سابق مشیر زلفی بخاری نے اس خبر کی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اسرائیل نہیں گیا تھا.

اسرائیلی جریدے کا کہنا ہے کہ یہ معلومات پاکستان اور اسرائیلی افواج کی امریکہ اور یوکرائن کے زیر سایہ بحر اسود میں ہونے والی بحری مشقوں کے تناظر میں جاری کی گئی ہیں پاک بحریہ ان مشقوں میں بطور مبصر حصہ لے رہی ہے. ان مشقوں میں پاکستان کے علاوہ مسلمان ممالک میں سے مصر، متحدہ عرب امارات، مراکش، تیونس اور ترکی حصہ لے رہے ہیں گذشتہ سال دسمبر میں اسی اخبار نے کسی ملک یا شخصیت کا نام لیے بغیر یہ خبر دی تھی کہ ایک بڑے مسلمان ملک کے رہنما کے سینیئر مشیر نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا اور حکام سے بات چیت کی تھی.

دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے معاون خصوصی زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل سے متعلق وضاحت مانگ لی ہے، حکومت زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کے حقائق عوام کے سامنے لائے،جہاز نے یہاں آکر زلفی بخاری کو نہیں اٹھایا تو کس کو اٹھایا؟اگر کسی اور ملک سے جہاز اسرائیل گیا تب بھی بتایا جائے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب میں ڈاکوں نے پٹرول پمپ پر حملہ کردیا

?️ 11 اکتوبر 2021صادق آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ پنجاب کے سرحدی

امریکی حملہ آور نے نینسی پیلوسی کے شوہر کی کھوپڑی توڑ دی

?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے اعلان کیا کہ

غزہ ریاست: نیتن یاہو غزہ پر قبضہ کرنے اور نسل کشی کی جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں

?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کے اسٹیٹ انفارمیشن آفس نے غزہ پر قبضہ نہ

ابوظہبی میں دھماکہ اور آتشزدگی؛ امریکی سفارت خانے میں سکیورٹی الرٹ

?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں زوردار دھماکے اور آتشزدگی سے

ایران امریکی طاقت کی حدود سے زیادہ آگاہ ہو گیا ہے: نیویارک ٹائمز

?️ 5 ستمبر 2026سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ نئی

دنیا نے پاکستان کی مضبوط سفارتی پالیسی اور عالمی کردار کو مان لیا۔ دی ڈپلومیٹ

?️ 9 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ کے

دہشتگردانہ حملے میں فوج کے دو جوان شہید ہو گئے

?️ 25 دسمبر 2021بلوچستان(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)

صیہونیوں کی اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل کی توہین

?️ 14 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی حکام نے اقوام متحدہ کے معاون سکریٹری جنرل ژیل میشو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے