?️
دوحہ (سچ خبریں) طالبان نے امریکا کو شدید دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے اپنے وعدوں پر عمل نہ کیا اور افغانستان سے اپنی افواج کو نہ نکالا تو سخت ترین جنگ کے لیئے تیار ہوجائے جس کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں انہیں کوئی نا کوئی فیصلہ کرنا ہوگا لیکن فی الحال کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے رہنما ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ یکم مئی تک امریکا نے اپنی افواج افغانستان سے نہ نکالیں تو نتائج کا ذمہ دار خود ہوگا، امریکا دوحہ معاہدے کے مطابق افغانستان سے قبضے کو ختم کرے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے کہا کہ امریکا طالبان کے ساتھ قطر میں ہونے والے معاہدے کے مطابق 6 ہفتوں میں فوج نکالنے کا پابند تھا، یکم مئی تک اگر امریکا نے افغانستان سے فوج نہ نکالی تو کسی بھی نتائج کا ذمہ دار امریکا خود ہوگا۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے طالبان کی جانب سے دی جانے والی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ بہت سخت ہے ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ فوجیوں کو کب تک واپس بلایا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی طالبان نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو امن معاہدے سے دستبرداری پر خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی گئی، اگر امریکہ تشدد میں کمی نہ لانے کا بہانہ کرتے ہوئے امن معاہدے سے پیچھے ہٹا تو پھر بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے جس کی تمام ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس میں اب تک درجنوں سیکیورٹی اہلکار اور عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ان حملوں کے بعد امریکی حکومت کی جانب سے عندیہ دیا گیا تھا کہ طالبان کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے حقیقت پسندانہ طرز عمل اپنائے، میر واعظ
?️ 1 جون 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ
جون
لاپتا بلوچ طلبہ کیس: جو ادارے قانون سے ماورا کارروائی کرتے ہیں، ان کی ریگولیشن کیا ہے؟ عدالت
?️ 24 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتا بلوچ طلبہ کی
اپریل
فلاڈیلفیا میں فائرنگ ؛ 10 افراد زخمی
?️ 8 نومبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از
نومبر
بدقسمتی سے خیبرپختونخوا میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشتگردوں کو جگہ دی گئی، ترجمان پاک فوج
?️ 10 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
اکتوبر
خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ پاکستان
?️ 24 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے کہا ہے کہ خطے میں سکیورٹی
جون
مصر میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 26 مارچ 2021قاہرہ (سچ خبریں) مصر میں اس وقت دردناک حادثہ پیش آگیا جب
مارچ
اقرا عزیزکے نام گھر کیا تو دوست نے کہا اگر بیوی چھوڑ گئی تو؟ یاسر حسین
?️ 23 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار، ہدایت کار اور لکھاری یاسر حسین نے انکشاف
اپریل
چین کی داؤس کانفرانس میں سعودی وفد
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:چین مشرق وسطیٰ کے ساتھ تعاون کو گہرا کر رہا ہے
جون