طالبان کی امریکا کو شدید دھمکی، امریکی صدر جوبائیڈن پریشانی میں مبتلا ہوگئے

طالبان کی امریکا کو شدید دھمکی، امریکی صدر جوبائیڈن پریشانی میں مبتلا ہوگئے

🗓️

دوحہ (سچ خبریں)  طالبان نے امریکا کو شدید دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے اپنے وعدوں پر عمل نہ کیا اور افغانستان سے اپنی افواج کو نہ نکالا تو سخت ترین جنگ کے لیئے تیار ہوجائے جس کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں انہیں کوئی نا کوئی فیصلہ کرنا ہوگا لیکن فی الحال کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے رہنما ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ یکم مئی تک امریکا نے اپنی افواج افغانستان سے نہ نکالیں تو نتائج کا ذمہ دار خود ہوگا، امریکا دوحہ معاہدے کے مطابق افغانستان سے قبضے کو ختم کرے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے کہا کہ امریکا طالبان کے ساتھ قطر میں ہونے والے معاہدے کے مطابق 6 ہفتوں میں فوج نکالنے کا پابند تھا، یکم مئی تک اگر امریکا نے افغانستان سے فوج نہ نکالی تو کسی بھی نتائج کا ذمہ دار امریکا خود ہوگا۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے طالبان کی جانب سے دی جانے والی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ بہت سخت ہے ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ فوجیوں کو کب تک واپس بلایا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی طالبان نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو امن معاہدے سے دستبرداری پر خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی گئی، اگر امریکہ تشدد میں کمی نہ لانے کا بہانہ کرتے ہوئے امن معاہدے سے پیچھے ہٹا تو پھر بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے جس کی تمام ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس میں اب تک درجنوں سیکیورٹی اہلکار اور عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ان حملوں کے بعد امریکی حکومت کی جانب سے عندیہ دیا گیا تھا کہ طالبان کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی حکومت کی معیشت کے منفی نتائج

🗓️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی کاروباری ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ

حماس اور اسلامی جہاد کا قاہرہ کا دورہ

🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں:    فلسطینی ذرائع نے حماس اور اسلامی جہاد تحریکوں کے

وزیر اعظم کا اسکولوں کے نصاب کی نگرانی خود کرنے کا اعلان

🗓️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے اسکولوں کے نصاب

سود کی ادائیگیوں میں 64 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ میں انکشاف

🗓️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں برس پاکستان کی قرضوں پر سود کی

افغانستان میں طالبان کےستارے گردش میں

🗓️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:افغان فوج نے مختلف صوبوں میں  زمینی اور فضائی کاروائیوں میں

لبنان کے معاملے میں سعودی، فرانسیسی اور امریکی سازش

🗓️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:    لبنان کے سیاسی منظر نامے سے واقف ذرائع نے

طالبان کے خواتین کے لیے نئے احکام

🗓️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:طالبان حکومت نے افغانستان میں خواتین کے لیے مزید پابندیاں عائد

سندھ حکومت نے نویں سے 12ویں جماعت کے طلباء ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا

🗓️ 31 اگست 2021سندھ(سچ خبریں) سندھ حکومت نے نویں سے 12ویں جماعت کے طلبا کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے