?️
اسلام آباد (سچ خبریں) گوادر میں ہونے والے خودکش حملے کے بارے میں چین نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس دہشت گردانہ حملے کی مکمل تحقیقات کرائے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چینی سفارت خانے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ چین دہشت گردی کے اس فعل کی شدید مذمت کرتا ہے، دونوں ممالک کے زخمیوں کے ساتھ مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور پاکستان میں بے گناہ متاثرین سے گہری تعزیت کا اظہار بھی کرتا ہے۔
بیان کہا گیا کہ پاکستان میں چینی سفارت خانے نے فوری طور پر ہنگامی منصوبے کا آغاز کیا اور پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ زخمیوں کا مناسب علاج کرے، حملے کی مکمل تحقیقات کرے اور قصورواروں کو سخت سے سخت سزائیں دے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس ہی دوران پاکستان میں تمام سطح پر متعلقہ محکموں کو لازمی طور پر مضبوط حفاظتی اقدامات اور اپ گریڈ شدہ سیکورٹی تعاون میکانزم کو نافذ کرنے کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
چینی سفارت خانے نے کہا کہ حالیہ وقتوں میں پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی خراب ہوئی ہے، پے درپے کئی دہشت گردی کے حملے ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں کئی چینی شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔
بیان میں کہا گیا کہ سفارت خانہ، پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو چوکس رہنے، حفاظتی احتیاطی تدابیر کو مضبوط بنانے، غیر ضروری باہر جانے کو کم کرنے اور مؤثر حفاظتی اقدامات کی یاد دہانی کراتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے گوادر میں گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے پروجیکٹ پر چینی اہلکاروں کو لے جانے والی ایک گاڑی پر خودکش حملہ آور نے حملہ کیا تھا۔
حملے کے نتیجے میں ایک چینی زخمی، دو مقامی بچے ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے تھے، واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور ہر گوادر کے ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کردیا گیا تھا۔
واقعے کے بعد بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھماکے سے قریب ہی کھیلنے والے دو بچے جاں بحق ہوئے اور چین کا ایک شہری معمولی زخمی ہوا۔
خودکش دھماکا بلوچ وارڈ گوادر ایکسپریس وے کے قریب ہوا جبکہ تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری تسلیم نہیں کی۔


مشہور خبریں۔
سوشل میڈیا جمہوریت کے لیے خطرہ ہے: اردغان
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردغان نے ہفتے کی شام سوشل
دسمبر
حماس سے جنگ بندی جاری رکھنے کی درخواست دوہری شرمندگی ہے: بن گوئر
?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مستعفی وزیر اٹمربن گوئر
مارچ
چین کی نظر میں امریکہ کی اصلی مشکل
?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آج امریکی معاشرے
مئی
غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں امریکہ کیا کہتا ہے؟
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر نے کہا
جنوری
آئی ایم ایف کاہر چیز پر 18فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا مطالبہ،حکومت مشکلات کا شکار
?️ 25 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی جانب سے تمام اشیاءپر 18فیصد
مئی
محسن پاکستان ڈاکٹرعبد القدیر نے کیا وصیت کی تھی
?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر
اکتوبر
الجولانی اور امریکہ کے درمیان شامی کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق معاہدہ
?️ 25 مئی 2025 سچ خبریں:شامی شدت پسند تنظیم الجولانی نے اعلان کیا ہے کہ
مئی
عراقی صدر کا پی کے کے اور غزہ کے بارے میں نیا بیان سامنے آگیا
?️ 29 اگست 2025عراقی صدر کا پی کے کے اور غزہ کے بارے میں نیا
اگست