صہیونی فوجی کے چونکا دینے والے اعترافات؛ سوشل میڈیا پر غم و غصے کی لہر

صہیونی

?️

سچ خبریں:ایک صہیونی فوجی کے فلسطینی خواتین اور بچوں کے خلاف قابض فوج کے مظالم کے بارے میں چونکا دینے والے اعترافات نے سوشل میڈیا پر غم و غصے اور نفرت کی لہر دوڑا دی ہے۔

معا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک صہیونی فوجی کے اعترافات کے سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے سے صارفین بالخصوص امریکی صارفین میں غم و غصے اور نفرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صہیونی حکومت فلسطینیوں کے گھروں کی وسیع پیمانے پر مسماری کی پالیسی پر کاربند:عرب میڈیا

 اس صہیونی فوجی نے ایک امریکی صارف کے ساتھ ویڈیو گفتگو کے دوران اعتراف کیا کہ صہیونی فوج کے سپاہی نہ صرف غزہ کی پٹی میں خواتین اور بچوں کا قتل عام کر رہے ہیں بلکہ ان کے ساتھ زیادتی بھی کر رہے ہیں۔

اس گفتگو میں، مذکورہ امریکی صارف قابض فوجی سے اپنے ٹھکانے کے آس پاس کا علاقہ دکھانے کا کہتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ حیران مت ہونا، یہاں گھروں میں سے زیادہ کچھ باقی نہیں بچا ہے۔ سب کچھ مسمار کر دیا گیا ہے۔

امریکی صارف پوچھتا ہے کہ کیا صیہونی فوج نے سب کچھ مسمار کر دیا ہے؟ وہ جواب دیتا ہے کہ ہاں۔

یہ صارف آگے بڑھ کر پوچھتا ہے کہ تم نے خواتین اور بچوں کو براہ راست قتل کیا؟ صہیونی فوجی جواب دیتا ہے کہ ہاں ہاں۔ فکر نہ کرو ہم نے ان کے ساتھ زیادتی بھی کی۔ ہم نہ صرف انہیں قتل کرتے ہیں بلکہ ان کے ساتھ زیادتی بھی کرتے ہیں۔

صارف کہتا ہے کہ واقعی؟ تم ان کے ساتھ زیادتی کرتے ہو؟ کیا تم جانتے ہو کہ یہ باتیں پھیلیں گی اور سب تم سے نفرت کریں گے؟

اسرائیلی فوجی جواب دیتا ہے کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا!

مزید پڑھیں:صہیونی آباد کاروں کے وحشیانہ اغوا کا عینی شاہد بیان

سوشل میڈیا صارفین نے اس گفتگو کے ردعمل میں زور دیا کہ اس صہیونی فوجی نے اسرائیلی فوج کا اصل چہرہ دکھایا ہے اور وہ شیطان کے انسانی شکل میں ظہور کی علامت ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کے ہاتھوں دھماکہ خیز ہتھیاروں کا استعمال تشویشناک ہے:اقوام متحدہ کے عہدیدار

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے

الجولانی کی شام میں روسی فوجی موجودگی برقرار رکھنے پر رضامندی

?️ 7 فروری 2025سچ خبریں:شامی دہشت گرد تنظیم الجولانی کے وزیر دفاع نے ایک بیان

شام میں امریکہ کو نئے سال پر میزائلوں کا تحفہ

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کل رات اس ملک

سات اکتوبر نے اسرائیل کے خلاف نفرت کو بے نقاب کر دیا:سربراہِ عالمی یہودی کانفرنس

?️ 2 دسمبر 2025 سات اکتوبر نے اسرائیل کے خلاف نفرت کو بے نقاب کر

ترکی کا 2024 کا بجٹ کیسا ہے؟

?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: پیپلز ریپبلک پارٹی کے نمائندے نے آئندہ سال کے بجٹ

وفاق کی مالی گنجائش سکڑ رہی ہے، ترقیاتی اخراجات کم ہونا تشویشناک ہے، احسن اقبال

?️ 12 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نےکہا ہے

کیا اسرائیل میں غزہ پر زمینی حملہ کرنے کی ہمت ہے؟

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر

کراچی سمیت ملک بھر میں شدید گرمی کا راج، آئندہ ہفتے ہیٹ ویو کی پیش گوئی

?️ 19 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی اور سندھ سمیت ملک بھر میں شدید گرمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے