وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 1200 ارب روپے تک رکھے جانے کی تجویز

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم ساڑھے 27 فیصد اضافے سے 1200 ارب روپے تک رکھے جانے کی تجویز ، تجاویز کو رواں ہفتے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی۔ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی حتمی منظوری قومی اقتصادی کونسل سے لی جائے گی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال ایف بی آر کا ٹیکس ٹارگٹ ساڑھے 12 ہزار ارب روپے سے زائد ہو سکتا ہے۔ٹیکس ہدف اور ٹیکس کلیکشن کیلئے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔ ٹریک اینڈ ٹریس کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کیلئے بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزچیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ کا کہنا تھاکہ ایف بی آرکا آئندہ مالی سال کا ٹارگٹ ساڑھے 12 ہزار ارب روپے سے زائد ہو سکتا ہے۔

تاجر دوست اسکیم کی رجسٹریشن آئندہ مالی سال مزید بڑھائی جائے گی۔ ٹیکس ہدف اور ٹیکس کلیکشن کیلئے مختلف تجاویز زیر ِغور ہیں۔بجٹ تجاویز پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔کوشش کر رہے ہیں کہ رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف مکمل کیا جائے۔چیئرمین ایف بی آر کامزید کہنا تھاکہ نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے فنانس بل میں اقدامات کئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان او ر آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا تھاکہ ٹیکس ہدف میں 1300 ارب روپے اضافے اور نئے مالی سال کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 12 ہزار 400 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال میں جی ڈی پی گروتھ 5۔3 فیصد تک محدود رہنے کا تخمینہ لگایا تھا اور وزارت خزانہ نے اگلے سال شرح نمو کا ہدف 7۔3 فیصد تجویز کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ایرانی حملے جاری

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:عراق کے کردستان ریجن میں واقع دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ایرانی

مغربی ممالک نے روس کے 300 بلین ڈالر سے زیادہ کے اثاثے ضبط کر لیے ہیں:امریکہ

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:امریکہ اور دیگر مغربی ممالک نے یوکرین کی جنگ کا بہانہ

یمنی ڈرون "صمد-3” اسرائیلی فوج کے دفاعی یونٹوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے

?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: حالیہ ہفتوں میں یمنی مسلح افواج کے رامون فوجی ہوائی

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل و قانونی ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ

?️ 21 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے صدر

عرب لیگ کے اجلاس سے قبل بشار الاسد کے سعودی عرب کے دورے کا امکان

?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:روسی خبر رساں ایجنسی TASS نے باخبر ذرائع کے حوالے سے

پی ٹی آئی لانگ مارچ کی نگرانی کیلئے راولپنڈی میں کنٹرول سینٹر قائم

?️ 19 نومبر 2022راولپنڈی : (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی سیکیورٹی

2023 میں عالمی جنگ کے آغاز کے لیے پانچ ممکنہ منظرنامے

?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں:      رابرٹ فارلی نے 1945 میں کہا تھا کہ

شمالی کوریا کے یورینیم کے بڑھتے ذخیرے پر سیول کی رپورٹ 

?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون نے زور دے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے