?️
راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان میں وانا کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے مغربی سرحد پر موجودہ سکیورٹی صورتِ حال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا، اُنہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ فیلڈمارشل نے فاتحہ خوانی کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی بنیاد ہیں، دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو سکیورٹی صورتحال، انٹیلی جنس پر مبنی جاری آپریشنز اور بارڈر مینجمنٹ کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے بریفنگ لی۔
اِسی طرح فیلڈ مارشل کو جاری آپریشن غضب للحق اور پاکستان افغانستان سرحد پر ہونے والی پیش رفت پر بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سید عاصم منیر نے اگلے مورچوں پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور جاری جھڑپوں کے دوران اُن کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ان کے عزم کی تعریف کی۔ اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی جانب سے افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ناقابلِ قبول ہے، سرحد پار سے آنے والے خطرات کے تدارک کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
ارجنٹائن کے انتہاپسند صدر کا سرکاری ملازمین پر عتاب
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ
مارچ
سری لنکا میں نہ رکنے والا سیاسی بحران
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:سری لنکا میں جاری سیاسی بحران دن بدن بڑھتا جا رہا
جولائی
غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، چھ فلسطینی شہید
?️ 9 فروری 2026 سچ خبریں:صیہونی فوجیوں کے بیت لہیا و دیر البلح میں فائرنگ،
فروری
غزہ کی آبادی اب بھی نسل کشی کا شکار
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: حماس کے ترجمان حازم قاسم نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ
دسمبر
ترکیہ کے وزیر خارجہ: مشرقِ وسطیٰ میں مکمل جنگ کی واپسی کسی کے مفاد میں نہیں
?️ 11 جون 2026سچ خبریں: ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران اور
جون
ماسکو کے خلاف ٹرمپ کا موقف تبدیل کرنے کا مقصد کیا ہے
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی اخبار پولیٹیکو نے ایک رپورٹ میں وائٹ ہاؤس کے
جولائی
صہیونی دشمن کا مقابلہ کرنے میں ایک لمحہ بھی شک نہیں کریں گے: جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل
?️ 16 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل نے فلسطینی قیدیوں
ستمبر
غزه میں انسانی ہمدردی کی آڑ میں نسل کشی میں شراکت
?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:15 بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے مؤسسه انسانی
جون